سنی لیون جسٹن بیبر کیساتھ پرفارم کرنے کیلئے بے تاب

ہفتہ 11 مارچ 2017 13:41

سنی لیون جسٹن بیبر کیساتھ پرفارم کرنے کیلئے بے تاب
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 مارچ2017ء) بالی ووڈ کی بے باک اداکارہ سنی لیون نے کینیڈین گلوکارجسٹن بیبر کے ساتھ اسٹیج پر پرفارم کرنے کی خواہش ظاہر کر دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈن گلوکارجسٹن بیبررواں سال مئی میں میوزک کنسرٹ کے لئے بھارت آئیں گے، اس کنسرٹ میں جہاں اداکارہ دپیکا پڈوکون، عالیہ بھٹ، ورن دھون اور سدھارتھ ملہوترا جیسے نوجوان اداکارشامل ہوں گے۔

(جاری ہے)

وہیں سنی لیون سے متعلق کچھ عرصے قبل یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ وہ بھی اس کنسرٹ میں اپنے حسن کے جلوے بکھیریں گی۔اداکارہ سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا توسنی کا کہنا تھا کہ ابھی تک پرفارمنس کے حوالے سے حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا تاہم میں کنسرٹ میں شرکت کے حوالے سے بہت زیادہ پرجوش ہوں۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جسٹن بیبربہت زیادہ پسند ہیں جب کہ انہیں براہ راست پرفارم کرتے دیکھنے کا الگ ہی مزہ ہے۔