کلرسیداں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اور ایلیمنٹری تعلیمی اداروں میں خواتین اساتذہ کی 194خالی آسامیوں پر بھرتی جاری ہے

ہفتہ 11 مارچ 2017 15:28

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2017ء) تحصیل کلر سیداں میں گورنمنٹ گرلز پرائمری اور ایلیمنٹری تعلیمی اداروں میں 194 کے قریب خواتین اساتذہ کی آسامیاں خالی ہیں جن پر بھرتی کا عمل جاری ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر (نسواں) کلر سیداں محترمہ ثوبیہ خورشید نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے اساتذہ کی خالی آسامیوں کی تفصیلات کے بارے میں بتایا کہ ای ایس ای(آرٹس) کی پوسٹ پر 32،ای ایس ای (سائنس اینڈ میتھ) میں 150، ایس ای ایس ای (پیٹ)02،ایس ای ایس ای(سائنس) کیلئے 04،ایس ای ایس ای(میتھ) کیلئے ایک،ایس ای ایس ای(اردو) کی تین،ایس ایس ای (انگلش) کی ایک جبکہ ایس ایس ای (اردو) کی پوسٹ پر ایک ایک آسامی خالی چلی آ رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھرتی کا عمل جاری ہے جو اپریل تک مکمل ہو جائے گا جس کے بعد تحصیل کلر سیداں میں اساتذہ کی خالی آسامیوں کو پر کر لیا جائے گا۔