فاٹا اصلاحات کے لئے فاٹا میں سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی اوریوتھ سے مشاورت کی ،لوگوں کی اکثریت فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام کے حق میں تھی ، فاٹا کے انضمام میںقانونی امور پر وزارت قانون کا زیادہ کردار ہوگا، گورنرخیبرپختونخوا کوفاٹا کیلئے ٹرانزیشن ٹیم دی جائے گی ، وزیراعلیٰ اورچیف سیکریٹری بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے ،وفاق کو فاٹا کی ترقی ،وسائل کے لئے 10سال مدد کرنا ہوگی، مشیر خارجہ سرتاج عزیز کا نجی ٹی وی کو انٹرویو
ہفتہ 11 مارچ 2017 23:11
(جاری ہے)
سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا انضمام پر قانونی امور پر وزارت قانون کا زیادہ کردار ہوگا ، گورنر خیبرپختونخوا کو فاٹا کے لئے ٹرانزیشن ٹیم دی جائے گی،وزیراعلیٰ اورچیف سیکریٹری بھی کمیٹی کے رکن ہوں گے ۔
انہوں نے کہا کہ فاٹا کا سیکیورٹی ،انتظامی ،قانونی انضمام بھی ضروری ہے ، وفاق کو فاٹا کی ترقی ،وسائل کے لئے 10سال مدد کرنا ہوگی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ فاٹا کے انضمام کے لئے کارروائی تیز کریں گے ، فاٹا میں لیویز کو ٹرین کر کے دو سال میں تعینات کردیا جائے گا ، باجوڑ،کرم ایجنسی میں ایف سی آرکے خاتمے پرفوری عمل ہوسکتاہے،موجودہ لیویز کو ضرورت والے علاقوں میں ایڈجسٹ کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ہر فاٹا ایجنسی میں اربن حب بنانے کی تجویز ہے ،فاٹامیں ڈی ایچ اے جیسی آبادیوں سے تعلیم یافتہ طبقہ بھی رہ سکے گا۔ ایک سوال کے جواب میں سرتاج عزیز نے کہا کہ پچھلے ماہ بارڈر پر ہوئے واقعات کے تانے بانے افغانستان سے ملے تھے ، افسوسناک واقعات کے باعث پاک افغان سرحد بند کرنا پڑی ۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ کرم اورخیبر ایجنسی میں تھوڑا بہت لینڈ رکارڈ ہے ، لینڈ رکارڈ کے بغیر فاٹا کے باشندے بینکوں سے قرض نہیں لے سکیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یواےای میں سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کی راس الخیمہ کے حکمران شیخ بن صقر القاسمی سے ملاقات
-
کسانوں کا آئندہ سال گندم کی فصل کاشت نہ کرنے کا عندیہ
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
کورکمیٹی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے بعد علیحدگی اختیار کرنے والوں سے متعلق فیصلہ سنا دیا
-
ججز خط پر عدالتی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپیرم کورٹ کا طرزِعمل مایوس کن رہا
-
تحریک انصاف کا مولانا فضل الرحمان سے فوری رابطے کا فیصلہ
-
بشریٰ بی بی کو زہر دینے کے شواہد نہیں ملے، عدالت نے درخواست نمٹا دی
-
پی ٹی آئی نے اسٹیبلشمنٹ سے بات ہی کرنا تھی تو حملے کی کیا ضرورت تھی ‘ سپیکرملک احمد خان
-
اوگرا نے ایل پی جی کے 11.8 کلو گرام سلنڈر کی قیمت میں 140.88 روپے کمی کردی
-
مزدور اور محنت کش طبقہ ملک کی تعمیر و ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے ، مزدور طبقے کے حقوق کا تحفظ ملک کی تعمیر و ترقی کے لئے ناگزیر ہے، سردارایازصادق
-
ہماری کمزوری ہے کہ فیض آباد دھرناکیس کے ذمہ داروں کو سزا نہیں دے سکے
-
بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کی سائفر کیس میں اپیلوں پرایف آئی اے کے دلائل مکمل نہ ہو سکے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.