دہشت گردی کا خاتمہ کر دیا،بچے کھچے دہشت گرد بھاگتے ہوئے وارداتیں کررہے ہیں، بلیغ الرحمن
کراچی ہو یا خیبر پختونخوا،جنوبی ہو شمالی وزیرستان اب ہر جگہ امن کی فضاء قائم ہو چکی ہے، ہمارے دور میں توانائی کا خاتمہ ہوگا، تقریب سے خطاب
اتوار 12 مارچ 2017 16:32
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ ہماری حکومت دیامیر اوربھاشا ڈیم کی تعمیر کیلئے مکمل فنانسنگ مہیاکررہی ہے اورایسے تمام منصوبے جو2018میں مکمل ہونے ہیں ان پربھی پوری توجہ اورضرورت کے مطابق فنڈزفراہم کرکے ان منصوبوںکو بھی مکمل کیاجارہاہے جوہمارے اقتدار کی مدت کے بعد مکمل ہوں گے ۔
لیکن ہم ان منصوبوں کی فنڈنگ اپنے اقتدار کے لئے نہیں بلکہ اپنے ملک کی ترقی اورعوام سے کئے گئے وعدوں کو تکمیل کیلئے کررہے ہیں ۔انجینئر بلیغ الرحمن نے کہاکہ ہمارے اقتدار میں آنے کے وقت ملک میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ تھی ایسا بھی ہواکہ بہاولپورمیں تین گھنٹے بجلی مہیا کی گئی لیکن اب صرف تین گھنٹے بجلی بند ہوتی ہے اوریہ موجودہ حکومت کی کارکردگی کاثبوت بھی ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گردوں کی کمر توڑدی گئی ہے کراچی ہویاکے پی کے یاوزیرستان اب ہرجگہ امن قائم ہوگیا ہے ،بچے کھچے دہشت گردی بھاگتے ہوئے وارداتیں کررہے ہیں ان کی بھی انشاء اللہ سرکچل رہے ہیں ۔بلوچستان کے علاقوں میں شورش ختم ہوچکی ہے ،جرائم اوردہشت گردی کی شرح انتہائی کم ہوچکی ہے اورجلد ہی یہ بھی انشاء اللہ ختم ہوجائیں گی ۔وزیرمملکت نے کہاکہ ہماری حکومت نے تعلیم پرپوری توجہ مرکوز کررکھی ہے پنجاب میں سکول چھوڑنے والے بچوں کی تعدادمیں گزشتہ سال کے مقابلے میں 23فیصدکمی ہوگئی ہے اسی طرح دوسرے صوبوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں بہترہورہی ہیں ۔فنی تعلیم پرتوجہ دینے کی وجہ سے اورنیوٹیک ودیگرفنی تعلیمی اداروں میں نئے کورسز اورجدید مہارتوں کی تربیت کی وجہ سے ایسے ہنر من تیارہوکردستیاب ہوں گے جونہ صرف ملک میں بلکہ بیرون ملک جاکرکروڑوں روپے کمانے کے اہل ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ پاک چین اکنامک کاریڈور نہ صرف ہمارے لئے بلکہ اس خطہ کے لئے بھی گیم چینجر منصوبہ ہے ۔اس کی وجہ سے ملک میں بھاری سرمایہ کاری آرہی ہے،روزگارکے وسیع مواقع پیداہورہے ہیں ۔نیا معاشی بلاک بن رہاہے اوراس سے سب سے زیادہ فائدہ ہمارے ملک پاکستان کو ہی ہوگامتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.