ما ہرین کی کپاس کے کاشتکاروں کو آف سیزن مینجمنٹ فارمولے پر عمل کرنے کی ہدایت

پیر 13 مارچ 2017 15:13

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 مارچ2017ء) محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کو آف سیزن مینجمنٹ فارمولے پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حفاظتی ، احتیاطی ، تدارکی اقدامات سے بڑے مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے نیز محکمہ نے کپاس کے کاشتکاروں کے لیے تجاویز جاری کر دی ہیں جس کے باعث مذکورہ مہم سے فی ایکڑ اخراجات میں کمی ہونے کے علاوہ زرعی ادویات کا کم سے کم استعمال ہو سکے گا اور کپاس کا معیار بھی بہتر ہوگا۔

(جاری ہے)

ترجمان نے بتایاکہ صوبہ میں کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کے لئے آف سیزن مینجمنٹ فارمولہ پر عمل درآمد شرو ع کردیا گیا ہے اورکپاس کے کاشتکاروں کو کہا گیا ہے کہگدھیڑی،دیمک،ٹوکہ،جھینگر،تھرپس،چست تیلہ،سفید مکھی ،جوئیں،چتکبری سنڈی، ہیلی کوورپایا امریکن سُنڈی ،ریڈ کاٹن بگ اور گلابی سنڈی کپاس کے خطرناک کیڑے ہیں اس لئے وہ کپاس کی پیداوار بہتر بنانے کی غرض سے ان مہلک کیڑوں سے نجات حاصل کرنے کے لئے قبل از وقت اقدمات کریں کیونکہ ان کیڑوں سے نجات کے لئے عمومی طریقوں پر عمل لازمی ہے۔