جامعہ کراچی میں سیکیورٹی خدشات ، ریٹائرڈ فوجی سکیورٹی گارڈ رکھنے کا فیصلہ

یونیورسٹی کی سکیورٹی کیلئے تربیت یافتہ گارڈز رکھے جائینگے ، بھرتی کیلئے جلد اشتہار دیا جائیگا،وائس چانسلر

پیر 13 مارچ 2017 17:01

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 مارچ2017ء) کراچی یونیورسٹی میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ریٹائرڈ فوجیوں کو بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس حوالے سے وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی کی سکیورٹی کیلئے تربیت یافتہ گارڈ کی ضرورت ہے جس کیلئے جلد اشتہار دیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر اجمل خان کا کہنا ہے کہ ان کی ترجیح ہوگی کہ یونیورسٹی میں سکیورٹی امور کیلئے ریٹائرڈ فوجیوں کا انتخاب کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ کیمپس میں مقیم رہائشیوں کا ڈیٹا جمع کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے اور اس کیلئے فارم کی تیاری جاری ہے ۔انہوں منے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ یونیورسٹی کی سکیورٹی کیلئے وہاں کیمرے بھی نصب کئے جائیں گے اور ان کی نگرانی مانیٹرنگ رومز کے ذریعے کی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :