وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے حب کے صنعتی علاقے میں 12سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ، ایس ایس پی لسبیلہ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب

منگل 14 مارچ 2017 23:21

کوئٹہ۔14مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے حب کے صنعتی علاقے میں 12سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے بعد قتل کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس کی سخت مذمت کی ہے اور ایس ایس پی لسبیلہ سے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ اور واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیے اب تک کی جانے والی کارروائی کی تفصیل طلب کی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے اس وحشیانہ اور انسانیت سوز واقعہ میں ملوث عناصر کو قرار واقع سزا کا مستحق قرار دیتے ہوئے ڈی آئی جی قلات کو ان عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے لانے کی ہدایت کی ہے، وزیراعلیٰ نے زیادتی کا نشانہ بننے والے بچے کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں یقین دلایا ہے کہ واقعہ میں ملوث عناصر کو کسی طور معاف نہیں کیا جائیگا اور انہیں جلد قانون کے کٹہرے میں لا کر لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :