سابق پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے پی سی بی چیئرمین شہریار خان کو قانونی نوٹس بھجوادیا
پی سی بی ان کے خلاف جاری کی گئی حالیہ پریس ریلیز کو واپس لے، سرفراز نواز کاقانونی نوٹس کرکٹ کے ڈھانچے میں بہتری لانے کے بجائے پی سی بی نے میری آواز کو دبانے کیلئے پریس ریلیز جاری کی، کرکٹ کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا،پی سی بی سٹہ مافیا کو بچانے کے لیے مجھے دبانا چاہتی ہے، سرفراز نواز
بدھ 15 مارچ 2017 17:28
(جاری ہے)
انہوں نے دعویٰ کیا کہ 'رواں برس کے آغاز میں عدالت نے اپنے فیصلے میں انھیں صرف ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نجم سیٹھی کے خلاف الزامات عائد کرنے سے روکا تھا، پی سی بی کے خلاف نہیں۔
سرفراز نواز کا کہنا تھا، 'میں نے بشمول نجم سیٹھی کسی پر بھی جھوٹے الزامات نہیں لگائے، میں سچائی پر یقین رکھتا ہوں اور ہمیشہ سچ بولتا رہوں گا۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ پی سی بی نے ایک پریس ریلیز میں میڈیا کو خبردار کیا تھا کہ 'سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر کو میڈیا پر جگہ نہ دی جائے، دوسری صورت میں یہ توہین عدالت کے مترادف ہوگا'۔ اسی پریس ریلیز میں پی سی بی نے مزید کہا کہ 'حکم امتناعی کے باوجود سرفراز نواز نے اپنی زہریلی مہم جاری رکھی ہوئی ہے اور وہ پی سی بی کے خلاف جھوٹے الزامات لگا رہے ہیں۔ تاہم سرفراز نواز نے عدالتی فیصلے کو بنیاد بناکر قانونی نوٹس میں موقف اختیار کیا کہ عدالت نے واضح طور پر کہا ہے کہ سرفراز نواز کی جانب سے نجم سیٹھی کے خلاف ذاتی حیثیت میں کسی قسم کے جھوٹے الزامات عائد نہیں کیے جائیں گے، جبکہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا اس معاملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ تاہم پی سی بی کے ترجمان امجد بھٹی نے سرفراز نواز کی پینشن کی بندش اور قانونی نوٹس کے حوالے سے تبصرہ کرنے سے انکار کرد یا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.