بہاریہ مکئی کی فصل کی مناسب وقفے سے آبپاشی کریں ،زرعی ماہرین

جمعرات 16 مارچ 2017 17:07

سلانوالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مارچ2017ء) زرعی ماہرین نے بہاریہ مکئی کی بہترفصل کے حصول کیلئے فصل کو حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی کی ہدایت کرتے ہو ئے کا شت کا روں سے کہا ہے کہ بہاریہ مکئی کی فصل کو حسب ضرورت مناسب وقفے سے آبپاشی کریں، بور آنے پر کسی صورت میں پانی کی کمی نہ آنے دیں، بور آنے پر کھیت کو ہمیشہ تر وتر حالت میں رکھیں تا کہ دانہ بننے میں مدد ملے لیکن پانی کھڑا نہیں ہونا چاہیے ، آخری گوڈی کرتے وقت پودوں کے ساتھ مٹی چڑھادیں، مکئی کے گڑوئوں اور کونپل کی مکھی کے تدار ک کیلئے مناسب دانہ دا ر زہروں کا استعمال محکمہ زراعت توسیع کے مقامی عملہ کے مشورہ سے کریں ۔