دہلی ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے تنظیم پر پابندی کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی

بھارتی حکومت کے پاس اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی کے لئے پختہ ثبوت ہیں،فیصلہ ملک کی سالمیت اور عوامی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے،بھارتی عدالت

جمعرات 16 مارچ 2017 22:36

دہلی ہائیکورٹ نے ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 مارچ2017ء) دہلی ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ بھارتی حکومت کے پاس اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی کے لئے پختہ ثبوت ہیں۔ یہ فیصلہ ملک کی سالمیت اور عوامی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی دہلی ہائیکورٹ نے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی جانب سے تنظیم پر پابندی کیخلاف دائر درخواست مسترد کر دی ہے۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت کے پاس پابندی کے لئے پختہ ثبوت ہیں۔

(جاری ہے)

یہ فیصلہ ملک کی سالمیت اور عوامی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری ہے۔خیال رہے کہ وزارت داخلہ نے نومبر 2016ئ میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا تھا جس میں غیر قانونی سرگرمی ایکٹ کے تحت اسلامک ریسرچ فاونڈیشن پر پانچ سال کے لئے پابندی لگائی گئی تھی۔ بھارتی وزارت داخلہ کے اسلامی سکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک کے اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کرنے اور اس کے بینک اکؤنٹس کو منجمد کرنے سے متعلق دیے گئے حکم کیخلاف فاؤنڈیشن نے دہلی ہائیکورٹ میں ایک درخواست داخل کر کے اس پابندی کو چیلنج کیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :