بھارتی آبی دہشت گردی کیخلاف شہر شہر جا کر عوامی بیداری مہم چلائیں گے،ملکر جنگ لڑیں گے ‘ حافظ عبدالرحمن مکی
ملکی و بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے پانیوں پر قبضہ کی سازشوں کو بے نقاب کیا جائیگا، نریندر مودی کی پاکستان کی طرف آنے والے پانی کی ایک ایک بوند روکنے کی دھمکیوں پر خاموشی اختیار نہ کی جائے،19مارچ کو لاہور میں بڑی آل پارٹیزکانفرنس ہو گی‘ مختلف وفود سے گفتگو
جمعرات 16 مارچ 2017 22:51
(جاری ہے)
ہمارا کسان پس رہا اور زراعت دم توڑ رہی ہے۔ انڈیا مقبوضہ کشمیر میں متنازعہ ڈیموں کی تعمیر کے ذریعہ ایسی صورتحال پیدا کرنا چاہتا ہے کہ وہ جب چاہے ڈیموں میں پانی ذخیرہ کر کے اپنے راجھستان کے صحرائوںکو آباد کرے اور جب چاہے سیلاب کی صورتحال پیدا کرکے پاکستان کی لہلہاتی فصلوںکو برباد کر دے۔
انڈیا کو مقبوضہ کشمیر میں ڈیموں کی تعمیر کے سلسلہ میں ورلڈ بنک جیسے اداروںکی مکمل پشت پناہی حاصل ہے ۔ حکومت پاکستان کو اس انتہائی اہم اور حساس مسئلہ پر کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ عبدالرحمن مکی نے کہاکہ19مارچ کو لاہور میں ہونے والی آل پارٹیزکانفرنس بہت اہمیت کی حامل ہے۔ ملک بھر کی کسان تنظیمیں اور مذہبی و سیاسی قیادت اس سلسلہ میں آئندہ کے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا پاکستانی کیخلاف پانی کوجنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے۔ اس نے پاکستان کے وجود کو شروع دن سے تسلیم نہیں کیا اور ہر موقع پر وطن عزیز کو نقصانات سے دوچار کرنے کی کوششیں کی ہیں۔ اس وقت بھی بھارت پانیوں پر قبضہ کے ذریعہ پاکستان کو صومالیہ اور ایتھوپیا بنانے کی مذموم منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے لیکن انڈیاکی یہ سازشیں ان شاء اللہ کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوںنے کہاکہ انڈیا پاکستانی دریائوں پر غیر قانونی ڈیم تعمیر کر کے دنیا کی سب سے بڑی پانی کی ڈکیتی کا ارتکاب کر رہا ہے۔ حکومت کی طرف سے انڈیا سے دوستی اور تجارت کی خواہش پر پانیوں کے سنگین معاملہ پر بھی آواز بلند نہیں کی جارہی ۔یہ رویہ درست نہیں ہے‘ہم انڈیا کی آبی دہشت گردی کیخلاف ملک گیر تحریک کا دائرہ وسیع کریں گے اور ملک بھر کی سیاسی ومذہبی جماعتوں کو بھی ساتھ ملا کربھرپور تحریک چلائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.