سی پیک منصوبہ 62 ارب ڈالرز لاگت سے مکمل ہوگا ، گورنر سندھ
بڑے پیمانے پر غیر ملکی سرمایہ کار ہوگی ، تیز ترین ترقی اور معاشی و اقتصادی استحکام میں اہم ثابت ہوگا، دوسری عالمی سی پیک بزنس اینڈ ریسرچ کانفرنس 2017 ء سے خطاب
جمعرات 16 مارچ 2017 23:58
(جاری ہے)
گورنر سندھ نے کہا کہ پا ک چین اقتصادی راہداری منصوبہ تیز ترین ترقی اور معاشی و اقتصادی استحکام میں اہم ثابت ہوگا ، سی پیک میں 35 ارب ڈالرز کے توانائی کے منصوبے بھی شامل ہیں جن میں سے متعدد میگا پروجیکٹس صوبہ میں بن رہے ہیں ، 2018 ء تک مکمل ہونے والے توانائی کے منصوبوں سے 10400 میگا واٹ بجلی دستیاب ہوگی جبکہ اس وقت پاکستان میں 5 ہزار میگا واٹ بجلی کی کمی کا سامنا ہے 2018 ء میں مکمل ہونے والے توانائی منصوبوں سے ہم اپنی طلب سے زائد بجلی حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے،بجلی کی وافر مقدار میں دستیابی سے اس کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہو جائے گی ،سی پیک منصوبہ سے پاک چین تعلقات باہمی اعتماد اور قابل فخر دوستی مزید پروان چڑھ رہی ہے، منصوبہ کی تکمیل میں پاکستان اور چین کے عوام کا کردار اہمیت کا حامل ہے ، منصوبہ کے فوائد بھی سامنے آنا شرو ع ہو چکے ہیں پاکستانی معاشرہ کے تمام طبقات کو اس سے بھرپور فائدہ حاصل ہو گا ۔
انہوںنے کہا کہ سی پیک کے ذریعہ کامرس اینڈ انڈسٹری کے مزید فعال ہونے سے خطہ میں امن اور معاشی انقلاب بر پا ہوجائے گا اس منصوبہ کی تکمیل سے نچلی سطح تک معاشی ترقی ممکن ہو گی ۔ انہوں نے مزید کہا کہ توانائی اور انفرااسٹرکچر منصوبوں کی تکمیل سے تیز ترین ترقی اور اس کے مثبت اثرات ہر شعبہ ہائے زندگی پر پڑے گے جس سے سماجی اور معاشی ترقی میں بہتری یقینی ہو گی ، امید کرتے ہیں وسطی ایشیاء میں ہمارے پڑوسی ممالک اس سہولت سے بھرپور استفادہ حاصل کرینگے ۔ گورنر محمد زبیر نے دوسری سی پیک بزنس اینڈ ریسرچ کانفرنس 2017 ء کے کامیاب انعقاد پر آئی بی اے کے منتظمین کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئی بی اے میری مادر علمی ہے اس قسم کی کانفرنسز میں شرکت میرے لئے باعث اعزاز سے کم نہیں اس کانفرنس کے ذریعہ سی پیک منصوبہ کے اصل مقاصد پر بھرپور روشنی ڈالی گئی جو کہ خوش آئند ہے ۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.