ڈنمارک یا ناروے کا نہیں یہاں پاکستان کا قانون چلے گا، جسٹس شوکت عزیز صدیقی
جمعہ 17 مارچ 2017 15:17
(جاری ہے)
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ گستاخی میں ملوث افراد کے خلاف کیا پیش رفت کی گئی ہے ڈائریکٹر ایف آئی اے نے کہا کہ متنازعہ اور گستاخانہ مواد کے حامل پیجز چلانے والے ستر افراد کی نشاندہی کی جاچکی ہے‘ فیس بک انتظامیہ سے رابطہ ہورہا ہے۔
وہ فوکل پرسن نامزد کررہے ہیں۔ واشنگٹن میں سفارتخانے سے بھی رابطہ ہوا ۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ ایف آئی اے تحقیقات میں ناکام ہوگئی ہے کیا آپ چاہتے ہیں عسکری اداروں کی خدمات حاصل کریں۔ کہانیاں نہ سنائی جائیں بتایا جائے۔ پیش رفت کیا ہوئی ہے۔ ٹی وی پر بوائے فرینڈ گرل فرینڈ چل رہا ہے۔ جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین پیمرا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے کیا کیا بطور چیئرمین پیمرا آپ سے بہت زیادہ امیدیں تھیں آپ کا ٹی وی چینلز سے واسطہ رہا اس لئے لحاظ کررہے ہیں۔ آپ لحاظ نہ کرتے تو آج کم سے کم سات چینلز کا لائسنس معطل ہوچکا ہوتا۔ چیئرمین پیمرا نے کہا کہ اپنی آخرت کے لئے یہ نوکری قبول کی امیدیں پوری کروں گا جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے کہا کہ یہاں پاکستان کا قانون چلے گا ڈنمارک یا ناروے کا نہیں ۔ ملزمان کا سراغ لگانے میں غفلت برتی گئی ملزمان کو ٹریس کرنے کی ایف آئی اے کی کارکردگی متاثر کن نہیں رہی۔ سازش کے تحت ملک کے نوجوانوں کو بگاڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔ سائبر کرائم بل 2016 میں گستاخانہ مواد سے متعلق کچھ شامل نہیں ٹی وی پر فحاشی روکنے کا لائحہ عمل بنانا کے لئے چیئرمین پیمرا کمیٹی بنائیں سیکرٹری اطلاعات کو بھی کمیٹی کا حصہ بنایاجائے۔ عدالت نے پیمرا کو لائحہ عمل بنانے کے لئے ایک ہفتے کا وقت دے دیا۔ عدالت نے آرٹیکل 19 کی مہم تمام پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر چلانے کا حکم دے دیا۔ سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد سے متعلق کیس کی سماعت 22مارچ تک ملتوی کردی گئی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ: جنگ کی ہولناکیوں سے بچے ہکلاہٹ اور کم گوئی کا شکار
-
مشرق وسطیٰ کا بڑھتا بحران شام تک پھیلنے کا خدشہ، یو این خصوصی نمائندہ
-
عالمی ادارہ صحت کی لبنان کے لیے مزید امداد کی اپیل
-
افریقہ میں ایم پاکس کی روک تھام کے لیے 59 ملین ڈالر درکار، یونیسف
-
اسلام آباد میں گھمبیر صورتحال کا سامنا کرنا پڑا، مولانافضل الرحمٰن
-
پارلیمنٹ کے بعد آئینی ترمیم کے نام پر عدلیہ کو بھی یرغمال بنانے کی کوشش ہو رہی ہے
-
آئینی ترمیم غلط ہوئی تو سپریم کورٹ ماننے سے انکار کرسکتا ہے
-
وزیرستان میں فورسز کی کارروائی، 12 خوارج ہلاک، 6 فوجی جوان شہید
-
اجازت نہ ملی تو مینارپاکستان کو احتجاج گاہ بنا دیں گے، عمران خان
-
سپریم کورٹ آئین میں کسی چیز کا اضافہ یا کچھ ری رائٹ نہیں کرسکتا
-
چیف جسٹس اوروکیل اسلامک یونیورسٹی میں تلخ کلامی
-
پی ٹی وی کے اینکر کے حوالے سے حنیف عباسی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے، عطا تارڑ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.