فاروق ستار کو آرٹلری تھانے میں درج مقدمے میں ضمانت نہ کروانے کے باعث گرفتار کیا گیا: ذرائع

muhammad ali محمد علی ہفتہ 18 مارچ 2017 00:29

فاروق ستار کو آرٹلری تھانے میں درج مقدمے میں ضمانت نہ کروانے کے باعث ..
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ2017ء) ذرائع کے مطابق فاروق ستار کو آرٹلری تھانے میں درج مقدمے میں ضمانت نہ کروانے کے باعث گرفتار کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کو کراچی کے علاقے پی آئی بی سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ذرائع کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فاروق ستار کیخلاف آرٹلری تھانے میں مقدمہ درج تھا۔ اس مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے جبکہ فاروق ستار نے بھی اس مقدمے میں اپنی ضمانت نہیں کروائی تھی۔ اسی باعث انہیں عدالت کے حکم پر گرفتار کیا گیا ہے جبکہ کل بروز ہفتہ انہیں عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :