سی بی اے کمیٹی سینی ٹیشن کا شعبہ صفائی کی نجکاری کیخلاف 20 مارچ کو چیئرمین آفس کے باہر بھرپور احتجاج کا اعلان
شعبہ صفائی کی نجکاری ملازمین کا معاشی قتل ہے، چوہدری محمد یسین ٹھیکیداری نظام کے ذریعے مسیحی ملازمین کو بے روزگار کیا جا رہا ہے، وارث دلیپ
ہفتہ 18 مارچ 2017 19:55
(جاری ہے)
ہنگامی اجلاس سے جنرل سیکرٹری سی ڈی اے مزدور یونین چوہدری محمد یسین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ادارے و ملازمین کی تقسیم کے خلاف سی ڈی اے مزدور یونین پہلے ہی اعلی عدالت میں 9 سے زائدرٹ پٹیشن دائر کر چکی ہے اور یہ تمام معاملات عدالت میں زیر سماعت ہیں اس دوران سی ڈی اے سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کو ٹھیکیداری نظام کے حوالے کر نے کا اقدام توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے اور اس اقدام کی وجہ سے نہ صرف شعبہ صفائی سے وابسطہ ایک ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔
بلکہ یہ اقدام مسیحی برادری اور انکے بچوں کا معاشی قتل بھی ثابت ہو گا۔شعبہ صفائی کے حوالے سے جن سیکٹر کو پہلے ہی ٹھیکیدار کے حوالے کیاگیا اسلام آباد کے شہری نہ صرف اس نظام سے غیر مطمئن ہیں بلکہ انکے غیر تسلی بخش کارکردگی کی وجہ سے اسکونظام پہلے ہی مسترد کر چکے ہیں۔سی ڈی اے مزدور یونین نے جمہوری انداز اپناتے ہوئے ہمیشہ بات چیت کے ذریعے معاملات کو حل کرنے کی کوشش کی لیکن افسوس کا مقام ہے ادارے میں موجود کچھ لوگ ملازمین کی نمائندہ تنظیم کو اعتماد میں لیے بغیر ایسے اقدامات اٹھا رہے ہیں جسکی وجہ سے نہ صرف ادارہ تباہی کی طرف جا رہا ہے بلکہ شہر کا امن تباہ کرنے کے ساتھ ساتھ یہ اقدامات حکومت کی بدنامی کا باعث بن رہے ہیں لہذا ہم وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان ودیگر اعلی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ملازمین کے خلاف اس قسم کے تمام اقدامات کا نوٹس لیا جائے جن کہ وجہ سے نہ صرف 15000 ملازمین میں بے چینی پیدا ہوئی بلکہ شہر کا امن بھی تباہ کرنے کی سازش ہے سی ڈی اے مزدور یونین ادارے و ملازمین کی تقسیم اور سینی ٹیشن کی نجکاری کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی اور ادارے اور ملازمین کی بقاء کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔اور ملازمین کے حقوق ومراعات کے تحفظ کی خاطراپنی قانونی اخلاقی اور جمہوری جدوجہد کو نہ صرف جاری رکھیںگے بلکہ ادارے اور ملازمین کے خلاف ایسے اقدامات رکوانے کے لئے کسی بھی آخری حد تک جانے سے گریز نہیں کریں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صحت مند ماں ہی صحت مند معاشرے کی بنیاد رکھ سکتی ہے،خواجہ سلمان رفیق
-
ڈیجیٹل تبدیلی کیلئے حکومت، سول سوسائٹی، نجی شعبے اور تعلیمی اداروںمیں تعاون ضروری ہے۔شزہ فاطمہ
-
فرح گوگی کے شوہر کی ہائوسنگ سوسائٹی میں توڑ پھوڑ، فریقین سے جواب طلب
-
کے الیکٹرک نے 7 ماہ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ 18 روپے 86 پیسے کا بڑا اضافہ کرنے کی درخواست دائر کردی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سائرہ افضل تارڑ کے والد کے انتقال پر تعزیت کا اظہار
-
لاہورپولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں ، 3486 ملزمان گرفتار
-
پنجاب حکومت کا کسانوں سے گندم نہ خریدنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کسی کو اپنی ذاتی سیاست کسانوں کی آڑ میں چمکانے کی اجازت نہیں دیں گے‘عظمیٰ بخاری
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.