بدقسمتی سے پاکستان میں اسلامی نظام حکومت نہ ہونے کی وجہ سے ہم ایک ایسے معاشرے میں رہ رہے ہیں جس میں امیرکے لئے کوئی قانون نہیں، دوسوپچاس روپے والے چور کو توسزادی جاتی ہے لیکن دوسوپچاس کھرب روپے لوٹنے والے اقتدار کے مزے لے رہے ہیں، قانون صرف غریب کے لئے بناہے
امیر جماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمدخان کادیرپائین تقریب ختم بخاری جامعہ احیاء العلوم بلامبٹ میں خطاب
اتوار 19 مارچ 2017 19:51
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ قرآن وسنت کی روشنی میں ایک نسل تیارہوئی جس نے قیصر وکسریٰ اور لات ومنات کی سماجیت کو ختم کیا۔
یہی مدارس ہے جو قرآن وسنت کی روشنی میں ایک ایسی نسل تیارکررہی ہے جو پیغمبری کے مشن کے پیروی کررہی ہے۔ مدارس کے طلباء علم پھیلانے کے لئے تمام تر جائز مؤثر ذرائع استعمال کریں تاکہ علم دنیا کے تمام بنی نوع انسان تک پہنچ جائے۔انہوں نے کہاکہ طاغوت اور کفری سازشوں کے خلاف مدارس کے طلباء علم کی روشنی پھیلائے ۔ الیکٹرانک میڈیا، سوشل میڈیا، پرنٹ میڈیالٹریچر اور تمام تر ذرائع ابلاغ کے ذریعے طاغوت اور کفری سازشوں کو شکست سے دوچارکریں۔ قرآن وسنت کا نظام تمام ترمسائل کابنیادی حل ہے اور اسلامی نظام ہی ہمیں پسماندگی ، غربت اور مسائل سے نکال سکتی ہے۔ اسلامی نظام حکومت عوام کا قلعہ ہے۔ اسلامی حکومت کے بغیر اسلام اور شعائر اسلام غیر محفوظ ہے۔امیرجماعت اسلامی خیبرپختونخوا مشتاق احمدخان نے تقریب ختم بخاری سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا ملک جو مسائل کا سامنا کررہاہے اس کی بنیادی وجہ سیکولر قیادت ہے۔ اگر علمائے کرام اور قرآن وسنت پر عمل کرنے والے لوگوں کی قیادت پاکستان کو ملاہوتا تو آج کا پاکستان اقبال کی خواب والا پاکستان ، اسلامی پاکستان ، ترقی یافتہ پاکستان، پرامن اور آزاد وخودمختار پاکستان ہوتا۔انہوں نے کہاکہ آج اگر پاکستان میں بدامنی، غربت ، مہنگائی ، پسماندگی، قرض کی بوجھ، قبائل پر ڈرون حملے ،بچوں کے لئے غیر معیاری تعلیم ،پاکستان میں امریکی اڈے ،سرمایہ داروں کے ٹھکانے یہ سب مدارس کی وجہ سے نہیں بلکہ مدارس تو اب بھی 35لاکھ پاکستانی بچوں کو اپنی خرچ پر علم کے روشنی سے روشناس کررہی ہے۔ یہی مدارس دیانت دار قیادت تیارکرتی ہے جس میں اسلام کی محبت ،ملک وقوم کی خدمت کا جذبہ اور دیانت داری ہوتی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
-
گورنرسندھ کی امید کی گھنٹی پر آنے والے سائلین سے ملاقات ، سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر ہی حل کئے
-
بجٹ میں بزنس کمیونٹی کی تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کیا جائے گا، جام کمال خان
-
ایک ہفتہ کے دوران پیاز29،ٹماٹر24 اورآلو 22 روپے سستے ہوئے ہیں،عظمی بخاری
-
پاکستان کے تمام لوگ اور سیاسی جماعتیں فلسطین کے منصفانہ کاز کی حمایت کرتی ہیں، سینیٹر مشاہد حسین سید
-
حکومت نہ صرف بجلی کی قیمتوں میں کمی کرے بلکہ سولر پینل کے پیکجز بھی دے، ناصرشاہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.