حج کرپشن کیس میں باعزت بریت کی خوشی میں ملتان میں حامدسعید کاظمی کے حامیوں اورمریدین کا جشن، سابق وفاقی وزیر کی رہائش گاہ کے باہر مبارکباد دینے مریدین اور عزیز و اقارب کا تانتا بندھ گیا ،ملتان پریس کلب کے باہرپیپلزپارٹی کے جیالوں کا جشن،ڈھول کی تھاپ پررقص،مٹھائیاں تقسیم
پیر 20 مارچ 2017 22:35
(جاری ہے)
دوسری طرف تنظیم السعیدکے زیراہتمام بھی حامد سعید کاظمی کی عدالت سے بریت کی خوشی میں ملتان کے مختلف علاقوں میں مٹھائیاں تقسیم کی گئیں ۔
تنظیم السعید کے زیراہتمام ملتان پریس کلب کے سامنے کارکنوں میں مٹھائی تقسیم کی گئی اس موقع پر تنظیم السعید کے صدر طاہر سعیدی ، شوکت سعیدی ، قاری مطیع الرسول سعیدی سمیت دیگرنے شرکت کی ۔اس موقع پر رہنمائوں طاہر سعیدی ، شوکت سعیدی ، قاری مطیع الرسول سعیدی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہ سید حامد سعید کاظمی بے گناہ تھے ان کی رہائی حق سچ کی فتح ہے ہزاروں کی تعداد میں عقیدت مند سید حامد سعید کاظمی کا ملتان آمد پر شاندار استقبال کریں گے انہوں نے کہا کہ سید حامد سعید کاظمی پر بے بنیاد جھوٹے مقدمات بنائے گئے لیکن اللہ کی مدد سے وہ اس آزمائش سے سرخرو ہو ئے ۔دریں اثناء ان کے حامیوں نے ملتان آمدپران کے استقبال کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں جبکہ سابق وفاقی وزیر کے اہلخانہ بھی عدالتی فیصلے سے خوش دکھائی دیتے ہیں۔دوسری طرف بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ علامہ حامدسعید کاظمی کے بڑے بھائی جماعت اہلسنت پاکستان کے سربراہ علامہ پروفیسر مظہرسعید کاظمی ان دنوں سعودی عرب کے دورے پر ہیں ،ان کی وطن واپسی پر علامہ حامد سعید کاظمی کے استقبال کا فیصلہ کیا جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.