دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم امہ کے مابین قر یبی تعاون اوریکجہتی کا ہونا ناگزیر ہے ، پاکستان عالم اسلا م میں اتحاد وہم آہنگی کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کے لیے پر عزم ہے ، فرقہ واریت ،عدم استحکام اور افرادی قوت کی استعداد میں کمی کی بدولت مسلم امہ میںحقیقی تر قی کا سفر مشکلات کا شکار ہے
سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی سعودی عرب کے سبکدوش ہونے والے سفیر سے ملاقات میں گفتگو ، عبداللہ مرزوق الزہرانی کی خدمات کی تعریف
پیر 20 مارچ 2017 21:31
(جاری ہے)
سعودی وسیع البنیادتعلقات کو نئی بلندیاں حاصل ہوئیں ہیں ۔
انہوں نے دونوں برادر اسلامی ممالک کو مزید قریب لانے اور تعلقات کو مستحکم بنانے میں سبکدوش ہونے والے سفیر کی کاوشوں کو سر اہا۔سعودی سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے سپیکر نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی جیسے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے مسلم امہ کے مابین قر یبی تعاون اوریکجہتی کا ہونا ناگزیر ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان عالم اسلا م میں اتحاد وہم آہنگی کے فروغ کے لیے سعودی عرب کے ساتھ اشتراک کے لیے پر عزم ہے ۔سپیکر نے مزید کہا کہ فرقہ واریت ،عدم استحکام اور افرادی قوت کی استعداد میں کمی کی بدولت مسلم امہ میںحقیقی تر قی کا سفر مشکلات کا شکار ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم امہ میں پائے جانے والے تنازعات کے حل کے لیے ایک فیصلہ کن کردار ادا کرنے کے لیے پر عزم ہے ۔سعودی عرب کے سفیر عبداللہ مرزوق الزہرانی نے سپیکر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں تعیناتی کے دوران انہیں پاکستان کی عوام اور حکومت کی طر ف سے محبت اور عقیدت کا تحفہ ملا ہے ۔انہوں نے سر دار ایاز صادق کی مشترکہ چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے قریبی تعاون کی تجویز سے اتفاق کرتے ہوئے دونوں برادر اسلامی ممالک کے مابین قریبی رابطوں اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے سپیکر قومی اسمبلی کو یقین دلایا کہ سعودی عرب خطے کی تر قی کے لیے پاکستان کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب پاکستان کو علاقائی اور عالمی چیلنجز کے خاتمے کے لیے اپنا قریبی شر اکت دار تصور کرتا ہے ۔سعودی سفیر نے کہا کہ ان کی حکومت ایک خوشحال اور تر قی یافتہ پاکستان کی خواہش مند ہے ۔انہوں نے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے اسلا م کے حقیقی پیغام کو پھیلانے کی ضرورت پر زور دیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.