وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت موسیقی اور فائن آرٹس کے مقابلوںکیلئے آڈیشنز مکمل

پیر 20 مارچ 2017 21:51

لالہ موسیٰ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) وزیر اعلی پنجاب کے خصوصی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام بنو پاکستان کی پہچان کے تحت موسیقی اور فائن آرٹس کے ڈویژنل لیو ل مقابلوں میں حصہ لینے کیلئے رجسٹریشن کرانیوالو ں کے آڈیشنز مکمل کر لئے گئے ہیں۔ فائن آرٹس کے مقابلوں کیلئے 13جبکہ گلو کاری کے مقابلوں کیلئے 8شرکاء کا انتخاب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ریذیڈنٹ ڈائریکٹر گوجرانوالہ آرٹس کونسل عبدالحلیم خان کی زیر نگرانی رجسٹریشن کرانیوالے امیدواروں کے آڈیشن گورنمنٹ کالج فار ویمن مرغزار میں لئے گئے۔ فائن آرٹس مقابلوں کیلئے ضلع بھر سے مجموعی طور پر 73افراد نے رجسٹریشن کرائی تھی ان میں سے ٹاپ13کو ڈویژنل لیول مقابلون کیلئے منتخب کر لیا گیا ہے جبکہ گلوکاری کے مقابلو ں کیلئے 96امیدواروں نے رجسٹریشن کرائی تھی ان میں ٹاپ8ڈویژنل لیو ل مقابلو ں میں شرکت کے اہل قرار پائے ہیں۔

متعلقہ عنوان :