طیبہ تشدد کیس; سپریم کورٹ نے طیبہ کو ایس او ایس ولیج بھیجنے کا حکم دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 21 مارچ 2017 11:23

طیبہ تشدد کیس; سپریم کورٹ نے طیبہ کو ایس او ایس ولیج بھیجنے کا حکم دے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 21 مارچ 2017ء) : طیبہ تشدد کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے طیبہ کو ایس او ایس ولیج بھیجنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کیس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ طیبہ کے سویٹ ہومز میں رہنے اور سویٹ ہوم کے معیار پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

طیبہ کو پیر سے دو ماہ کے لیے ایس او ایس ولیج منتقل کر دیا جائے ۔

(جاری ہے)

دو ماہ بعد بُلا کر موازنہ کیا جائے گا کہ وہ کہاں زیادہ خوش ہے۔چیف جسٹس نے کہا کہ جن کے ماں باپ نہیں ہوتے عدالت ان کی کفالت کرتی ہے۔ طیبہ جس جگہ محفوظ ہو گی وہ خود دو ماہ بعد بتا دے گی۔ ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد نے سماعت میں کہا کہ کیس کی منتقلی سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ محفوظ ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کا انتظار کر لیتے ہیں۔ عدالت میں طیبہ تشدد کیس کی مزید سماعت کو ایک ماہ کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :