کچھ لوگ حکومت کی کامیابی اور سی پیک سے دنیا خوفزدہ ہے ،ْمریم اورنگزیب
منگل 21 مارچ 2017 15:11
(جاری ہے)
وزیر مملکت نے کہا کہ پاکستان کے 70 سال مکمل ہونے پر وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق آزادی پاکستان میں جن جن لوگوں نے قربانیاں دیں ان پر خصوصی نشریات ریڈیو پاکستان اور پاکستان ٹیلی وژن پر چلائی جا رہی ہیں تاکہ پاکستان بننے کا جو سفر ہے اس کو پاکستان کے تمام شہری دیکھیں،انہوں نے کہاکہ سکولوں کے بچے اور تمام شعبہ زندگی کے لوگ اس تصویری نمائش سے تاریخ کا اندازہ لگا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ سکول کے بچوں کو یہاں لانا چاہیے تاکہ ان کو اپنے آباواجداد کی قربانیوں کا پتا لگ سکے،انہوں نے کہاکہ تصویری نمائش میں تحریک پاکستان میں خواتین کے کردار کو بھی اجاگر کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے وہ پاکستان بنایا تھا جہاں تعلیم اور صحت اور تمام سہولتیں میسر ہوں، قائداعظم کا مقصد اور علامہ اقبال کے خواب کے مطابق والا پاکستان بنتا ہوا دیکھ رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم سے وابستہ پروگرام بھی کامیابی سے جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ ہماری پاک افواج نے جس بہادری سے قربانیاں دی وہ بھی تصویری نمائش میں دکھایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا جس طرح یوم پاکستان کو اجاگر کر رہا ہے میں انہیں مبارکباد دیتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے تین سالوں سے دہشتگردی سے پاک پاکستان بنا رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.