آئی جی خیبرپختونخو کاپشاور سے ملحقہ خیبرایجنسی کے پٹی پر واقع چیک پوسٹوں کادورہ
پولیس ، فوج اور عوام ملکر دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے ،عوام کو پُر امن پاکستان دلائیں گے،سید اخترعلی شاہ
منگل 21 مارچ 2017 18:48
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پولیس جوان ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔
اور دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں ان کا کردار اظہرمن الشمس ہے۔ اور اُن کو تمام ضروری اور رہائشی سہولیات کی فراہمی ہمارا فرض ہے۔ قائمقام آئی جی پی اس موقع پر بازار میں عام لوگوں سے بھی گھل مل گئے اور اُن سے پولیس کی ڈیوٹی کی انجام دہی اورپولیس کی جانب سے اُٹھائے گئے سیکورٹی اقدامات کے بارے میں دریافت کیا۔ قائمقام آئی جی پی نے اہل علاقہ سے کہا کہ دہشت گردی ایک قومی المیہ ہے اور دہشت گرد اپنی مذموم کاروائیوں سے پولیس اور عوام کا جذبہ متاثر وغیرمتزلزل نہیں کر سکتے۔ قائمقام آئی جی پی نے اُمید ظاہر کی کہ پولیس ، فوج اور عوام ملکر دہشت گردی کا قلع قمع کریں گے اور عوام کو پُر امن پاکستان دلائیں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے اردگرد کے ماحول پر کڑی نظر رکھیں اورکسی بھی مشکوک شخص یا سرگرمیوں کے بارے میںفوراً پولیس کو رپورٹ کریں۔اس موقع پر مقامی افراد نے پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی کی تعریف کرتے ہوئے یقین دلایا کہ وہ پولیس فورس کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور پولیس کے ساتھ ملکر عسکریت پسندوں کے مذموم عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔دریں اثناء قائمقام آئی جی پی نے کوہاٹ روڈ قمر دین گڑھی میںٹریفک کے ناقص انتظامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک حکام کو وہاں پر ٹریفک ہر وقت رواں دواں رکھنے کی سختی سے بھی ہدایت کی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
-
مرتضی وہاب کے الیکٹرک بلوں کے ذریعے ٹیکس وصولی کی عجیب منطق سامنے لے آئے
-
معاشی بگاڑ بہت بڑا ہے مگر مایوس نہیں ہوں گے،نئی نسل کو مستحکم پاکستان دینا ہی:خواجہ سعد رفیق
-
خصوصی سرمایہ کار ی سہولت کونسل :آئی ٹی کی برآمدات 3.5 بلین ڈالر تک بڑھنے کا امکان
-
جمہوری اداروں کی مضبوطی کے لیے پیپلز پارٹی نے قربانیاں دی ہیں، مراد علی شاہ
-
30 مئی کو جماعت اسلامی کسانوں کے مطالبات کی منظوری کیلئے دھرنا دے گی:امیر العظیم
-
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کمر کس لی
-
کراچی سے چھینے جانے والا قیمتی فون افغانستان پہنچ گیا
-
تھرکول بلاک ون منصوبے کی تکمیل سے پہلے فیز میں 1320 میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائی گی ناصرحسین شاہ
-
احاطہ کا تنازعہ ، ٹھیکہ کی رنجش ۔ دو زمینداروں کو چھریاں گولیاں مار دی گئیں
-
ٹنڈو محمد خان پولیس نے شراب کی بھٹی میں کارروائی کرکے کچی شرا ب برآمد کرلی ،ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.