آئندہ انصاف کے نظام کی تمام کوتاہیاں دور کر دی جائیں گی تاکہ فوجی عدالتوں کی ضرورت ہی نہ پڑے ‘ رانا ثناء اللہ
پیپلزپارٹی اپنی ناکامیوں کی وجہ سے سندھیوں کو پنجاب اور وفاق سے خوفزدہ کر رہی ہے ، پنجاب یو نیورسٹی جھگڑے میںلاثانیت اور صوبائیت کی باتیں سراسر جھوٹی اور بے بنیاد ہیں ،انصار برنی پنجاب کی جیلوں کے دورے کا پروگرام بنائیں ہر ممکن تعاون کرینگے ‘ پریس کانفرنس
بدھ 22 مارچ 2017 13:39
(جاری ہے)
انصار برنی پنجاب کی جیلوں کے دورہ کا پروگرام بنائیں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی ۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کسی وڈیرے کی جانب سے غریبوں کو قید کرکے نہیں رکھا گیا یہ معاملات سندھ اور دیگر صوبوں میں ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ فوجی عدالتوں کے قیام کے حوالے سے میرے موقف کو تو پا رٹی سطح پر ہی شکست ہو گئی تھی لیکن آئندہ دوسالوں میں انصاف کے نظام کی تمام کمیوں اور کوتاہیوں کو دور کر دیا جائے گا تاکہ فوجی عدالتوں کی ضرورت ہی نہ پڑے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اپنی بیڈ گورننس کی وجہ سے سندھیوں کو پنجاب اور وفاق سے خوفزدہ کر رہی ہے ۔انہو ں نے کہا کہ پنجاب یو نیورسٹی جھگڑے میں لاثانیت اور صوبائیت کے عنصر کی باتیں سراسر جھوٹ اور بے بنیاد ہیں ، جھگڑا جماعت اسلامی کی جانب سے کلچرل شو کو رقص و سرور کی محفل قرار دئیے جانے پر ہوا۔اس موقع پر انصار برنی نے کہا کہ پنجاب کی تمام جیلوں کے قیدیوں کی شناخت کو نا درا کے مصدقہ نظام سے لنک کر دینا چاہیے تاکہ قیدی کے جیل میں آنے ، پیشی پر جانے اور قید کے خاتمے تک تمام مراحل پر یقینی بنا یا جا سکے کہ یہ وہی قیدی ہے اور اس سے ملکی اور غیر ملکی قیدیوں کا بھی ریکارڈ بھی مرتب کیا جا سکے گا، ذہنی امراض کے ہسپتالوں میں قید ذہنی مریضوں کی شناخت کو بھی نادرا کے مصدقہ نظام سے لنک کر دینا چاہیے۔ انہو ں نے کہا کہ بیرون ممالک میں قید 40ہزار قیدیوں کو رہائی دلوانے پر وزیر اعظم محمد نواز شریف کا شکر گزار ہوں لیکن پنڈی کھیپ سے طالبان کی جانب سے 6اغواء شدہ مزدوروں کی بازیا بی کیلئے بھی کو شش کی جا نی چاہیے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.