پوری قوم 23مارچ یوم پاکستان بھرپور جوش و جذبے سے منائے گی ،برجیس طاہر
پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق پوری دُنیا معترف ہو چکی ہے، وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان
بدھ 22 مارچ 2017 20:10
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقہ جات اور بلوچستان کے وہ نو گوایریا جن میں2013 ء سے قبل جانے کا کوئی تصور نہیں کر سکتا تھا آج خوش آئند بات یہ ہے کہ ان علاقوں میں نہ صرف معمول کی زندگی کے ساتھ ساتھ سیکیورٹی کی صورت حال میں خاطرخواہ بہتری آئی ہے بلکہ آج ان علاقوں میں سڑکوں کے نئے نیٹ ورکس اور تعلیم وصحت کی فراہمی کے لیے سکول ،کالجزز اور ہسپتالوں کا بھی افتتاح کیا جارہا ہے وفاقی وزیر نے کہا کہ شمالی و جنوبی وزیر ستان میں آج کھیلوں کے میدان آباد ہو چکے ہیں اور بازاروں کی رونقیں بحال ہو چکی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام اکائیاں اتحاد و اتفاق کا عملی مظاہرہ کر رہے ہیں اور تمام اہم قومی ایشوز پر پاکستان کی تمام اکائیوں کے ساتھ ساتھ سیاسی قیادت میں باہمی اتفاق پایا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ محمدنواز شریف کی قیادت کے باعث آج پوری دُنیا میں پاکستان سے متعلق اچھی اچھی خبریں منظر عام پر آ رہی ہیں اور پاکستان کی معاشی ترقی سے متعلق پوری دُنیا معترف ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تاریخ کے ان شاندارلمحات سے فائدہ اٹھا کر پاکستان کو ترقی و خوشحالی کی نئی بلندیوںتک لے جانے کے لیے ضروری ہے کہ پاکستان کی سیاسی قیادت اور عوام ان کامیابیوں کو Secureکریں اور سی پیک سمیت ملک میں جاری دیگر ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے آپس میں بھرپور یکجہتی کا اظہار کریں تاکہ پاکستان کو قائداعظم اور علامہ اقبال کا عملی پاکستان بنایا جاسکے۔ اس موقع پر پاکستان پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے تحصیل صفدر آباد کی یونین کونسل عبد اللہ پور کے سابقہ چیرمین چوہدری محمدجمیل اصغر کے علاوہ میاں قیصر محمود ،میاں ذوالفقاراحمد، حاجی لیاقت علی واہگہ، میاں یاسر محمود، میاںمحمداظہرورک، چوہدری آفتاب احمدکلنگرا ،رانا آفتاب احمد،ملک امتیاز احمد، چوہدری تنویر ارشداور محمدخان کنگرا سمیت درجنوںمقامی سیاسی قائدین نے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت کا بھی اعلان کیا اور محمدنوازشریف اور شہباز شریف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کابھی اظہار کیا ۔راٹھورمتعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
روٹی مہنگے داموں فروخت کرنے پر 15 نانبائی جیل منتقل
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کسان بورڈ کے صدررشید منہالہ سمیت 4 کسانوں کو گرفتارکرلیا گیا‘ کسانوں کا دعویٰ
-
گورنرپنجاب بلیغ الرحمن کی سائرہ افضل تارڑکی رہائش گاہ جاکروالد کے انتقال پرتعزیت ، فاتحہ خوانی
-
پنجاب بھر میں 1291 ٹریفک حادثات میں 03 افراد جاں بحق، 1406زخمی ہوئے
-
سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
-
ماں اور بچے کی صحت کو یقینی بنانے کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز کو اہم کردار ادا کرنا ہوگا‘خواجہ سلمان رفیق
-
پہلے مرحلے میں 100 ، دوسرے میں 200 اور تیسرے پر 300تک یونٹ مفت مہیا کیے جائینگے‘ وزیرخزانہ پنجاب
-
شادی کی عمر کے حوالے سے بل پرکمیٹی تشکیل پائے گی
-
رٹیفیشل انٹیلی جنس کا دور ہے، و ہی آگے جائے گا جو محنت اور غوروفکر کو اپنا شعار بنائے گا‘احسن اقبال
-
پارلیمنٹ کا استحکام چاہتے ہیں ،گندم کے کاشتکاروں کوا کیلا نہیں چھوڑیں گے، اسد قیصر
-
کالاش قبیلے کا سالانہ تہوارچلم جوش 13 سے 17 مئی تک منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.