برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ، 12 افراد زخمی،پولیس نے مسلح حملہ آور کو ہلاک کردیا

بدھ 22 مارچ 2017 22:01

برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ، 12 افراد زخمی،پولیس نے مسلح حملہ آور ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 مارچ2017ء) لندن میں برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے، پولیس نے مسلح حملہ آور کو برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ برطانوی پارلیمنٹ اور ویسٹ مِنسٹر محل کے باہر پیش آیا، جس کے بعد دونوں عمارتوں کو بند کردیا گیا۔

(جاری ہے)

عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ انہوں نے چند لوگوں کو زخمی افراد کا علاج کرتے اور ہاتھ میں چھری پکڑے ایک شخص محل کے گرانڈ میں بھاگتے دیکھا۔برطانوی خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق ہاس آف کامنز کے رہنما کا کہنا تھا کہ پولیس نے مسلح حملہ آور کو برطانوی پارلیمنٹ کے باہر فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔فائرنگ کے واقعے کے وقت پارلیمنٹ کی عمارت میںدارالعوام( ہائوس آف کامنز) کا اجلاس جاری تھا جسے معطل کردیا گیا اور اراکین پارلیمنٹ کو اپنے چیمبر میں رہنے کی ہدایت کی گئی۔