23مارچ تجدیدعہد کا دن ہے جو پاکستان کو اسلامی فلاحی مملکت بنانے کا درس دیتا ہے،امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے متحرک فورم کی ضرورت ہے،بحیثیت پاکستانی قوم ہمیں اپنے دوستوں اور دشمنوں میں تفریق کرنا ہوگی
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدکی لاہور میں عوامی وفود سے گفتگو
جمعرات 23 مارچ 2017 20:19
(جاری ہے)
پاکستان مسلم امہ کی امنگوں کامرکز ہے۔
تمام مسلم ممالک پاکستان کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ہمیں امت مسلمہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ایک متحرک فورم کی ضرورت ہے۔سب کو مل کر اس حوالے سے جدوجہد کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اللہ تعالیٰ کی خاص نعمت ہے۔اللہ تعالیٰ نے اسے وسائل سے مالامال بنا یا ہے۔اسلام کے نام پر وجود میں آنے والے ملک میں بدقسمتی سے انگریزوں کاقانون رائج ہے۔سیکولر طبقات پاکستان کو غیر ملکی ایجنڈے پرایک سیکولرریاست بنانا چاہتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ آئے روز پاکستان کے اسلامی تشخص پرحملے کیے جارہے ہیں۔غیر ملکی فنڈنگ پر چلنے والی این جی اوز اس گھنائونی حرکت میں پیش پیش ہیں۔میاں مقصود احمد نے کہاکہ ہمیں بحیثیت پاکستانی قوم اپنے دوستوں اور دشمنوں میں تفریق کرنا ہوگی۔ہندوستان کی ’’را‘‘،اسرائیل کی موساد اور امریکی سی آئی اے پاکستان میں دہشت گردی کی کاروائیاں کرکے پاکستان کی سلامتی اور بقاء کو نقصان پہنچانا چاہتی ہیں۔انہوں نے کہاکہ ردالفسادآپریشن کی بھرپور حمایت کرتے ہیں مگر اس کی آڑ میں بے گناہوں کو تنگ نہیں کیاجاناچاہئے۔سیاسی وعسکری قیادت ایسے فیصلے کرے جن سے عوام کو تحفظ کااحساس ہواورملکی عزت اوروقارمیں اضافہ ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امپورٹ کی نشاندہی تاخیر سے کی گئی
-
پشاور پولیس کی کارروائی، بین الاضلاعی منشیات سمگلنگ میں ملوث دو خواتین ملزمان گرفتار
-
حیرت ہے پنجاب حکومت کے پاس گندم خریدنے کیلئے بھی پیسے نہیں، مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم
-
وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی جانب سے پشاور کے سیلاب و بارش متاثرین کے لیے تحفہ
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
وزیر قانون نے چیف جسٹس کی مدت میں اضافے کے حوالے سے اشارہ دیا ہے ‘ اسد قیصر
-
عازمین حج کی حجاز مقدس روانگی کے سلسلے میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں مکمل
-
این اے 148ضمنی الیکشن،مسلم لیگ (ن) کا پیپلز پارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات
-
وزیراعظم کو گندم درآمد تحقیقات کی ابتدائی تفصیلات سے آگاہ کر دیا گیا
-
عرب ممالک میں عیدالاضحی 16جون کو ہونے کا امکان
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.