ڈویژن میں امن و امان کی بہتری نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے

سیکورٹی اداروں کی محنت سے امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے، کمشنر ژوب غلام فرید

ہفتہ 25 مارچ 2017 22:58

لورالائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 25 مارچ2017ء) اظہار کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید نے کہا ہے کہ ڈویژن میں امن و امان کی بہتری اور عوام کی جان ومال نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے سیکورٹی اداروں کی محنت سے امن و امان کی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے وہ ہفتہ کو اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈی آئی جی ژوب ریجن عبداللہ خان احمد زئی ، ڈپٹی کمشنر ژوب محمد عظیم کاکڑ ، ڈپٹی کمشنر شیرانی حیات خان کاکڑ ، ڈپٹی بارکھان اکبر خان ترین ، ڈپٹی کمشنر قلعہ سیف اللہ عبدالنا صر دوتانی ، ڈپٹی کمشنر موسی خیل حبیب اللہ ، آرمی کے لیفٹینٹ کرنل ایاز ، میجر وقاص ، میجر شفقت ، کپٹن طارق ، ڈی پی او لورالائی زاہد آفاق اور تما م اضلاع کے ڈی پی اوز ، اے سی بوری میر باز مری ، اور سول و فوجی حکام نے شرکت کی اجلاس سے کمشنر ژوب ڈویژن غلام فرید نے کہا کہ امن و امان کی بحالی کیلئے سیکورٹی اداروں کے جوانوں نے جان کی قربانیاں پیش کیں ان کی قرنانیوں کو رئیگا نہیں جانے دیا جائے گا انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز کی ذہنی و جسمانی تربیت کیلئے بھر پور جسمانی تربیت کیلئے بھر اقدامات اُٹھائے جائیں گے انہوںنے کہا کہ قانون سب کیلئے برابر اور یکسا ں ہے امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائے گا سیکورٹی اداروں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیںگے رجسٹریشن نہ کرانے والے مدارس کی فوری طور پر رجسڑیشن کروائی جائے تحصیل کی سطح پر ریگولیڑی اتھارٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جو مدارس کے حوالے سے معمولات کی دیکھ بھال کرئے گی نیشنل ایکشن پلان کی تمام جزیات پر عملدرآمد کو یقینی بنا یا جائے گا اب تک جو کام ہوئے ہیںاس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے تاکہ شریف شہریوں کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جاسکیں اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کوئی رعایت نہیں ہوگی کسی شریف شہری کی عزت نفس مجروع کیے بغیر تلخ اقدامات بھی پڑے تو اُٹھا ئیں گے انہوں نے کہا کہ قومی شاہراہ پر ہر قسم کی گاڑیوں کی سرچ رلائٹس فوری طور پر اتارے جائیں اور انہیں ہدایت کی جائے کہ وہ مدہم لائٹس کا استعمال کریں اور شہرئوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی کی جائے اور مشکوک گاڑیوں کی سختی سے چکینگ کی جائے اور اس سلسلے میں کوئی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں کی جائے گی قانو ن شکنی کرنے والے کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نپٹا جائے گا انہوں نے تمام شہریوں سے اپیل کی کہ وہ امن و امان کی مزید بہتری کیلئے اپنی اپنی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں ۔

متعلقہ عنوان :