پشاور،ضلعی انتظامیہ نے پولیو ٹیموں کے ہمراہ گھر گھر جا کر پولیو سے انکاری والدین کوراضی کر کے پولیو کے قطرے پلائے
اتوار 26 مارچ 2017 19:00
(جاری ہے)
انھوں نے والدین کو پولیو جیسے موذی مرض کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور ان کو قا ئل کیا۔
شاہین مسلم ٹائون میں ٹوٹل 153 بچوں کے والدین نے پولیو کے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا جس پر آج اتوار کے دن ضلعی انتظامیہ نے 80 بچوں کے والدین کو راضی کر کے پولیو کے قطرے پلائے ۔ جبکہ اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانے پر 8 افراد کو گرفتار کیا گیا جن کے خلاف قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران آج سرکاری چھٹی کے دن بھی شاہین مسلم ٹائون میں انسداد پولیو مہم میں شریک ہیں اور انکاری والدین کو راضی کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ آج 80 بچوں کے والدین کو راضی کر کے کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔ انھوں نے کہا کہ شاہین مسلم ٹائون میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کے ساتھ ساتھ ریونیو سٹاف اور پولیو سٹاف نے انکاری والدین کو راضی کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے ۔ انھوں نے کہا کہ تمام انکاری والدین کو راضی کر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے تک مہم جا ری رہے گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور ثاقب رضا اسلم نے پشاور کی عوام سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کو پولیوکے موذی مرض سے بچانے کے لیے پولیو کے قطرے پلائیں تاکہ آپکے بچے پولیو سے محفوظ رہیں۔اور پشاور سے پولیو کا خاتمہ کیا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.