فٹنس پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،ْادراک تمام کھلاڑیوں کو ہونا چاہیے ،ْاظہرمحمود
پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میں شکست دینے اور ایک روزہ کرکٹ میں اپنی درجہ بندی کو بہتر کرنے کا بہترین موقع ہے ،ْانٹرویو
اتوار 26 مارچ 2017 20:40
(جاری ہے)
قومی ٹیم کے باؤلنگ کوچ کے مطابق یہ بدقسمتی تھی کہ عمراکمل فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے میں ناکام رہے جس کے نتیجے میں وہ باہر ہوگئے لیکن کوئی غلطی نہیں ہوئی کیونکہ بطور اچھے بلے باز کے ان کی صلاحیت پر کوئی شک نہیں ہے۔
فٹنس کو آج کی کرکٹ کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ معمول کی بات لگتی ہے لیکن آج کے کھیل میں فٹنس بنیاد ہوتی ہے اس کا اثر فیلڈنگ کو بہتربنانے میں معاون ہوتا ہے جو نہ صرف رنز کو بچانے کے لیے اہم ہے بلکہ وکٹوں کے درمیان رنز بنانے کی رفتار کے لیے بھی ضروری ہے جس کی مدد سے زیادہ رنز بنا پاتے ہیں۔اظہرمحمود نے کہا کہ اگر آپ ہماری ٹیم کی فٹنس کاموازنہ جنوبی افریقہ یا آسٹریلیا سے کریں گے تو آپ کو اندازہ ہوگا کہ اسی کی وجہ سے ہم 40 سے 50 رنز پیچھے ہوتے ہیں یہاں تک کہ میچ کی پہلی گیند سے ہی یہی صورت حال ہوتی ہے۔باؤلنگ کوچ نے گزشتہ دورہ نیوزی لینڈ میں خراب باؤلنگ کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ میں نے محمد عامر اور وہاب ریاض کو ایک عام اور فتح گر کارکردگی کے فرق سے آگاہ کر دیا ہے اب ان پر ہے کہ وہ اس تنقید کو مثبت لیں اور میچ ونر بننے کے لیے بہتری لائیں۔اظہر محمود نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستان کے پاس تاریخ میں پہلی مرتبہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کا بہترین موقع ہوگا۔سابق آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس ویسٹ انڈیز کو ٹیسٹ میں شکست دینے اور ایک روزہ کرکٹ میں اپنی درجہ بندی کو بہتر کرنے کا بہترین موقع اور اس دوران ہمیں اعلیٰ سطح کی فٹنس برقرار رکھنے کی ضرورت ہوگی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں جرمن سفیر کی تقریر کے دوران طالب علموں کے فلسطین کی آزادی کے حق میں نعرے
-
چیف جسٹس اگر انصاف فراہم نہیں کرسکتے تو کرسی سے اتر جائیں، پی ٹی آئی کا مطالبہ
-
مسجد کے باہرسے چوری ، وزیراعلیٰ مریم نوازکے حکم پر بزرگ شہری کو نئی سائیکل دلوا دی گئی
-
چینی شہریوں کی حفاظت ہماری قومی ذمہ داری ہے‘ وزیر داخلہ کی چینی قونصل جنرل سے گفتگو
-
انصاف اس طرح ہونا چاہیے جیسا قانون کہتا ہے،چیف جسٹس نے اپنا اختیار کم کر کے پارلیمنٹ کی بالادستی کو تسلیم کیا‘ اعظم نذیر تارڑ
-
وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا اقتصادی سفارت کاری اور بیرون ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے تعلقات کو فروغ دینے کی کوششوں کی ضرورت پر زور
-
سپریم کورٹ میں زیرالتوا مقدمات کی تعداد 57 ہزار سے تجاوزکرگئی
-
شہبازشریف سعودی عرب روانہ ، وزیراعظم ریاض میں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کریں گے
-
وزیراعظم کا کسانوں کیلئے بڑا قدم،وفاقی حکومت کی طرف سے کسانوں سے گندم کی فوری خریداری کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
-
ہم سسٹم کے تابع ہوئے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتے‘ جسٹس منصور علی شاہ
-
وزیراعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.