پاکستان اور ویسٹ انڈیزکی ٹیموں کے مابین 4ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30مارچ کو کھیلا جائیگا
قومی ٹیم کو ویسٹ انڈیز کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 6وکٹوںسے شکست دیکر سیریزمیں1-0سے برتری حاصل ہے
پیر 27 مارچ 2017 13:13
(جاری ہے)
چار میچوں کی اس ٹی ٹونٹی سیریزمیں پاکستان کو اپنی رینکنگ بہتربنانے کا نمایاں موقع موجودہے اگر پاکستان ٹیم فتوحات کاسلسلہ آخری میچ تک برقرار رکھتے ہوئے 4-0 سے کلین سوئپ کرنے میں کامیاب ہوجاتی ہے تو وہ سیریزکا خاتمہ عالمی نمبر3ٹیم کے طورپر کرے گی۔
اس صورت میں صرف بھارت اور نیوزی لینڈکی ٹیمیں ہی اٴْس سے آگے ہوں گی۔ورلڈ چمپئن ویسٹ انڈیزکو اپنے میدانوں پر سیریزکے چاروں میچوں میں شکست کا خمیازہ چار درجے تنزلی کی صورت میں بھگتنا پڑسکتاہے، اس صورت میں وہ 108پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبرپر چلی جائیگی۔اگر پاکستان ٹیم سیریز میں ایک شکست کے بدلے دیگر تینوں میچز جیت کر سیریز3-1 سے اپنے نام کرلیتی ہے تب بھی وہ دو درجے ترقی پاکرچوتھی پوزیشن کی مالک بن جائیگی جبکہ ویسٹ انڈیز دودرجے نیچے پھسلنے کے بعد وہ چھٹے نمبرپر چلی جائیگی۔سیریزکی2-2سے برابری کی صورت میں دونوں ٹیموں کی رینکنگ یا پوائنٹس پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔اگرویسٹ انڈیز ٹیم سیریزمیں 3-1 سے فتح حاصل کرلیتی ہے تو وہ ایک درجہ ترقی پاکر جنوبی افریقہ سے تیسری پوزیشن چھین لے گی تاہم دوپوائنٹس کھونے کے باوجود پاکستان کی چھٹی پوزیشن محفوظ رہے گی کیونکہ اس صورت میںبھی اٴْسے عالمی نمبر7 آسٹریلیا سے ابھی ایک پوائنٹ کی برتری حاصل ہوگی۔البتہ 0-4کے کلین سوئپ سے دوچار ہونے کی صورت میں پاکستان ٹیم اپنی چھٹی پوزیشن سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے گی جبکہ کلین سوئپ کی’انہونی‘ویسٹ انڈیزکو عالمی نمبر2 بھارت کے انتہائی قریب تر کردے گی جہاں دونوں کے درمیان فاصلہ صرف ایک پوائنٹ رہ جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.