مسلمان رسول ا کرمؐ اور قرآن کریم کی توہین برادشت نہیں کر سکتا،ضلعی کسان کونسلر اٹک

منگل 28 مارچ 2017 23:35

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 مارچ2017ء)سابق امیدوار پنجاب اسمبلی ضلعی کسان کونسلر ملک حمید اکبر خان آف شیں باغ نے کہاہے کہ مسلمان رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن کریم کی توہین برادشت نہیں کر سکتا ،پاکستان میں دہشتگردی کی آڑ میں سیکولرازم ، بے حیائی اور تعصبات کو فروغ دینے والے ہی فسادی اور دہشتگردی کے سہولت کار ہیں ۔

(جاری ہے)

حکمران آئین اور اسلامی قوانین سے انحراف ترک کردیں وگرنہ محب دین مزاحمت کے لیے منظم ہوں گے غربت ، مہنگائی ، بے روزگاری حکومت کی ناکام معاشی حکمت عملی کا نتیجہ ہے صنعتی اداروں کا تحفظ نہیں کیا جارہا زراعت ، کسان اور ہاری بڑی مشکلات کا شکار ہیں پاک چائینہ اقتصاد ی راہداری میں جنوبی پنجاب کو بہترین انڈسٹریل سٹیٹ دی جائے ۔ سیمنٹ اور کھاد فیکٹریوں کو گیس مہیا کی جائے۔