کوئٹہ، میڈیاغلط طریقے واقعے کو پیش کرکے طلبہ برادری میں خلیج پیداکررہا ہے،رہنماء جماعت اسلامی عبدالمتین اخوند زادہ
منگل 28 مارچ 2017 21:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر بلوچستان کے طلبہ کو پنجاب کے طلبہ سے لڑانے اور پنجا ب یونیورسٹی میں اسلامی جمعیت طلبہ کوبدنام کرنا چاہتے ہیں جس میں وہ ناکام ہوں گے اسلامی جمعیت طلبہ نے ہمیشہ طلبہ برادری کے درمیان اتحاد ویکجہتی اورامن وتعلیم کی بات کی ہے ہم پرامن لوگ وتعلیم یافتہ لوگ ہیں اور تعلیم کوعام کرنا چاہتے ہیں جماعت اسلامی کے تعلیمی اداروں میں ملک بھر میں تقریباًدس لاکھ جبکہ بلوچستان کے میں تیس ہزار طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کر رہاہے کیا کوئی اور سیاسی مذہبی جماعت اتنی بڑی تعدادمیں طلبہ کو تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے ۔
طلبہ کولسانیت کی بھینٹ چڑانااور انہیں لڑانالسانیت ونفرت کی سیاست کرنے والوں کو زیب نہیں دیتا ۔ پنجاب یونیورسٹی کے مسائل ،غلط فہمیوں کو بات چیت وگفتگو کے ذریعے حل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی سیکرٹریٹ کوئٹہ میں اسلامی جمعیت طلبہ ،جماعت اسلامی یوتھ کے نوجوانوں اور جماعت اسلامی کے ذمہ داران اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اجلاس میں اسلامی جمعیت طلبہ ،جماعت اسلامی یوتھ اورجماعت اسلامی کے ذمہ داران ،عبدالولی خان شاکر ،صابرصالح پانیزئی ،ندیم بلوچ،محمد ابراہیم کاکڑ،ملک محمود خان ،نقیب اللہ نے شرکت ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی واقعہ ،قوم پرستوں ،میڈیا کا پروپیگنڈہ اور آئندہ لائحہ عمل کے حوالے سے مشاورت کی گئی ۔عبدالمتین اخوند زادہ نے نوجوانوں سے کہا کہ طلبہ سب سے پہلے تعلیم اور صرف تعلیم پر توجہ دیں جس مقصد کیلئے ان کے والدین مجبوری وغریبی میں ان کے تعلیمی اخراجات برداشت کر رہے ہیں تو طلبہ کو بھی تعلیمی اداروں میں تعلیم پر بھر پورتوجہ دیکر کامیابی وکامرانی حاصل کرنی چاہیے اورطلبہ اسلامی جمعیت کے تربیتی تعلیمی سرگرمیوں میں بھی بھر پور حصہ لیں یہ سرگرمیاں ان کی آگے عملی زندگی اور آخرت ودنیا کی کامیابی کیلئے ہواکرتی ہیں ۔ہم محبت اور امن کے ساتھی ہیں نفرت تعصب،لسانیت فرقہ واریت زہر قاتل ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
بھابھی نے شادی والے دن دلہا کو گرفتار کرادیا،جمشید کوارٹر تھانے کے باہر انوکھا احتجاج ،رشتے دار دلہے کی شیروانی لے کر تھانے پہنچ گئے
-
خرم شیر زمان کا سندھ حکومت پر من پسند افراد کو پروٹوکول دینے کا الزام
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.