جاپانی الیکٹرانکس کمپنی توشیبا نے امریکا میں واقع اپنے جوہری یونٹ کے دیوالیہ ہونے کو تسلیم کرلیا

بدھ 29 مارچ 2017 16:32

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 مارچ2017ء) جاپانی الیکٹرانکس کمپنی توشیبا نے امریکا میں واقع اپنے جوہری یونٹ کے دیوالیہ ہونے کو تسلیم کرلیا۔

(جاری ہے)

ذرائع ابلاغ کے مطابق توشیبا حکام نے یونٹ کے حکام کو مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ وہ اس یونٹ (ویسٹنگ ہائوس)کے دیوالیہ پن کی تصدیق کرتے ہوئے مقامی عدالت میں چیپٹر 11 کے تحت درخواست دائر کرے۔اس چیپٹر کے تحت قرضوں کے بوجھ یا دیگر وجوہات کی بنائ پر دیوالیہ ادارے اگر اپنے ڈھانچے میں تبدیلی کرنا چاہیں تو انھیں رعایت ملتی ہے۔توشیبا کے فیصلے پر اس کے حصص کے نرخوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا جو 1.19 فیصد بڑھ کر 219.8 ین فی حصص پر آگئے۔

متعلقہ عنوان :