سپاٹ فکسنگ سکینڈل : فاسٹ باﺅلر محمد عرفان پر 6ماہ کی پابندی اور 10لاکھ روپے جرمانہ عائد

بدھ 29 مارچ 2017 16:41

سپاٹ فکسنگ سکینڈل : فاسٹ باﺅلر محمد عرفان پر 6ماہ کی پابندی اور 10لاکھ ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار29مارچ ۔2017ئ)سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں معطل اسلام آباد یونائیٹڈ کے فاسٹ باﺅلر محمد عرفان کو 6ماہ کے لیے ہر طرح کی کرکٹ کھیلنے سے معطل اور ایک سال کے لیے ان پر پابندی عائد کردی گئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق دراز قد فاسٹ باﺅلر نے پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کو اپنے جمع کروائے گئے جواب میں غلطی کا اعتراف کرلیا جس کے بعد اینٹی کرپشن یونٹ کے سربراہ کرنل ریٹائرڈ اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے محمد عرفان کو6ماہ کے لیے کرکٹ سے معطل کرنے کے ساتھ ساتھ ان پر 1سال کی پابندی عائد کردی ہے ، اگر اس دوران انہوں نے پی سی بی سے بھرپور تعاون کیا تو انہیں اگلے 6ماہ کے لیے کرکٹ کھیلنے کی اجازت دیدی جائے گی۔

کرنل ریٹائرڈ اعظم کا مزید کہنا تھا کہ فاسٹ باﺅلر پر 10لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جبکہ انکا سینٹرل کانٹریکٹ بھی 6مہینے کے لیے معطل کردیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر محمد عرفان کا کہنا تھا کہ انہیں دو جگہ سے اپروچ کیا گیا لیکن انہوں نے کرکٹ بورڈ کو اس بارے میں آگا ہ کرنے میں تاخیر کی جو ان کی غلطی تھی ۔ اگر ان کی اس حرکت کے باعث قوم کا دل دکھا ہے تو وہ پوری قوم سے معافی کے طلبگار ہیں ۔معطلی کے بعد محمد عرفان اب جون میں انگلینڈ میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی سے باہر ہوگئے ہیں ۔ q