یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع ہونے پرلندن اورشمالی آئرلینڈ میں مظاہرے

مظاہرین نے وزیراعظم اوروزیرخارجہ کے ماسک پہن کررکھے تھے،علیحدگی کا خط مل گیا،یورپی یونین کی تصدیق

جمعرات 30 مارچ 2017 12:01

یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع ہونے پرلندن اورشمالی آئرلینڈ میں ..
برسلز/لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مارچ2017ء) برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع ہونے پرلندن اورشمالی آئرلینڈ میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ۔ادھر یورپین یونین کے صدر ڈونلڈ ٹسک نے تصدیق کی ہے کہ یورپین یونین ،رکن ممالک کے مفادات کا تحفظ کریگی، امید ہے برطانیہ مستقبل میں قریبی شراکت دار رہیگا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ کی جانب سے یورپین یونین سے علیحدگی کا باقاعدہ عمل شروع کرنے کیلیے لزبن ٹریٹی کی شق 50 کو نافذ کردیا گیا ہے جس کے خلاف بلفاسٹ میں بھی احتجاج ہوا ۔

مظاہرین نے حکومتی عمارتوں کی طرف مارچ کیا۔احتجاج کے دوران مظاہرین نے فلم’ایلس ان ونڈرلینڈ‘ کے کرداروں جیسے ملبوسات پہنے ۔ ایلس کا روپ دھارنے والی خاتون نے برطانوی وزیراعظم ٹریسامے اورٹوئیڈل بننے والے شخص نے وزیرخارجہ بورس جانسن کا ماسک پہنا۔

(جاری ہے)

دوسری جانب یورپین کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹٴْسک نے کہا کہ برطانیہ کی طرف سے بریگزٹ کا عمل باقاعدہ طور پر شروع کرنے کے لیے یورپی یونین کو لکھا گیا خط انہیں موصول ہو گیا ہے، یہ تاثر دینے کی ضرورت نہیں کہ یورپین یونین اورلندن کیلیے خوشی کادن ہے،بریگزٹ کا مثبت پہلو صرف یہی ہے کہ یورپین یونین پہلے سے زیادہ متحد ہوجائے گی ۔

انہوں نے کہا کہ یورپین یونین بریگزٹ مذاکرات کیدوران پٴْرعزم اورمتحد رہیگی اور رکن ممالک کے مفادات کاتحفظ کریگی۔ ہمارا مقصد اپنے شہریوں، کاروباراورریاستوں کوپہنچنے والے نقصان کوکم سے کم کرنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :