ٹوبہ ٹیک سنگھ، پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں اعلی معیار کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں،علی جان خاں
وزیر اعلی پنجاب، وزرا اور اراکین اسمبلی کے ساتھ ساتھ اعلی افسران بھی مذکورہ ادویات کو اپنے لئے استعمال کرنا پسند کریں گے،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب
جمعرات 30 مارچ 2017 22:08
(جاری ہے)
ہسپتال کے شعبہ ایڈمن، بجٹ و دیگر کی بریفنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر معظم اقبال سپرا نے کہا کہ انہیں ٹوبہ میں تعینات ہوئے پندرہ روز ہو گئے ہیں اور یہ ان کا ہسپتال کا 25واں دورہ ہے لیکن اس سے قبل انہوں نے ان ملازمین کو یہاں ڈیوٹی پر نہیں دیکھا یہ کیا ماجرہ ہے۔
مذکورہ صورت حال پر سیکرٹری ہیلتھ نے کوئی نوٹس نہیں لیا بلکہ ان کا کہنا تھا کہ ڈی سی صاحب پچھلی باتوں کو چھوڑیں۔اس موقع پر انجمن بہبود شہریاں کی طرف سے صوبائی سیکرٹری ہیلتھ علی جان خان کو تحریری درخواست دی گئی کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 16 بستروں پر مشتمل امراض قلب کا شعبہ بالکل مکمل ہے اور تمام مشینری موجود ہونے کے باوجود فنکشنل نہیں کیا جا رہا۔درخواست میں بتایا کہ ہسپتال کے احاطہ کے اندر ہی امراض قلب کا ایک یونٹ سی سی یو پرائیویٹ طور پر چل رہا ہے اور لوگوں کو مفت سستے علاج کی بجائے بھاری رقم خرچ کر کے علاج معالجہ کروانا پڑ رہا ہے۔مذکورہ درخواست پر صوبائی سیکرٹری نے یقین دہانی کروائی کہ شہریوں کے بہترین مفاد میں فیصلہ کیا جائے گا اور سی سی یو وارڈ کو محکمہ صحت کے زیر انتظام کیا جائے گا۔مزید قومی خبریں
-
پی ٹی آئی اور مولانا اکٹھے ہوگئے تو حکومت تین سے چار ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی،فواد چودھری
-
اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سب کے سامنے ہوں گے، کوئی پوشیدہ بات نہیں ہوگی، علی امین گنڈاپور
-
مرضی کے فیصلوں کیلئے ججوں پر دبائو بڑھایا جارہا ہے، شعیب شاہین
-
نارنگ منڈی، جہیز میں گاڑی نہ لانے کا رنج ، شوہر نے فائرنگ کر کے بیوی کو قتل کر دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز (کل )30 سے زائد فیلڈ ہسپتالوں کا افتتاح کریں گی
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کااجلاس
-
فواد چوہدری کی حاضری معافی کی درخواست منظور
-
وزیر اعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس ، پنجاب انٹی گریٹڈ پبلک پراسیکیوشن سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ
-
خالد مقبول صدیقی کا نیشنل یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کا دورہ
-
پاکستان کرغزستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہی: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان
-
شریف خاندان اور زرداری دونوں بادشاہت چاہتے ہیں، شیریں مزاری
-
عام انتخابات میں نیٹ ورک اور انٹرنیٹ معطل کرنا آزادی اظہار پر پابندی تھا، رپورٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.