پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کوکنگ آئل اور گھی سیمپل مہم ، 145 کمپنیوں کا مال مارکیٹ سے غائب ، جن کمپنیوں نے سیمپل نا دئیے انکی فروخت پنجاب میں بند کر دی جائے گی۔ نورالامین مینگل
جمعرات 30 مارچ 2017 22:54
(جاری ہے)
اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی نورالامین مینگل کا کہنا تھا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی جن کمپنیوں کے سیمپل اکٹھے کر چکی ہے ان کے نام اخبار میں مشتہر کر دیے گیے ہیں اور باقی تمام کمپنیوں کو 7 دن کی مہلت دی گئی ہے۔
اخبار اشتہار کے علاوہ بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان وناسپتی مینو فیکچرر ایسوسی ایشن ( پی وی ایم ای) کو بھی مطلع کر دیا گیا ہے کہ 7 دن میں مارکیٹ میں جن کمپنیوں کامال دستیاب نا ہوا تو ان کا سیمپل فیل تصور کرتے ہوئے انکی فروخت پنجاب میں بند کر دی جائے گی۔علاوہ ازیں جن کمپنیوں کے سیمپل آ چکے ہیں ان کے تجزیے کے بعد فیل ہونے والوں کی فروخت بند کرنے کے علاوہ عوامی آگاہی کے لیے ان کے نام بھی مشتہر کیے جائیں گے۔اس حوالے سے پاکستان وناسپتی مینو فیکچرر ایسوسی ایشن کے عہدے دار عمر اسلام نے بتایا کہ جن کمپنیوں کا مال مارکیٹ میں دستیاب نہیں ان کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اپنی مصنوعات کی مارکیٹ میں موجودگی عمل میںلاکر ڈسٹری بیوٹرزکی تفصیلات پنجاب فوڈ اتھارٹی کو پہنچائیں اور سیمپل کی دستیابی یقینی بنائیں ۔ اگر سیمپل کی دستیابی نا کی گئی تو پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کی مکمل حمایت کی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.