Live Updates

سندھ کے با شعور سیاسی خاندان جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں‘بہت جلد چیئرمین عمران خان سندھ کا ہنگامی دورہ کریں گے اور بہت بڑے بڑے سیاسی خاندان تحریک انصاف میں شامل ہوں گے

پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی کا شمولیتی تقریب سے خطاب

ہفتہ 1 اپریل 2017 22:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 اپریل2017ء) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر و رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی کرپشن اور اقربائ پروری کی سیاست سے کراچی سے لے کر اوباڑو تک لوگ تنگ آ چکے ہیں، ان کی سیاست کا نصب العین صرف لوٹ مار ہے،سندھ کے با شعور سیاسی خاندان جوق در جوق تحریک انصاف میں شمولیت اختیارکر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

بہت جلد چیئرمین عمران خان سندھ کا ہنگامی دورہ کریں گے اور بہت بڑے بڑے سیاسی خاندان تحریک انصاف میں شامل ہوں گے،وہ ہفتہ کوپارٹی سیکریٹریٹ ’’انصاف ہا?س‘‘ کراچی میںنو ڈیرو لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی سرفراز عباسی کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر خطاب کررہے تھے،اس موقع پر حاجی شفقت انڑ ، قادری بھائی، دیوان سچل ،خالد نیازی، رضوان خان اور دیگر بھی موجود تھے۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور ن لیگ اندر سے ایک ہیں ان کے مک مکا کی سیاست کے خاتمے کا وقت قریب آ چکا ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں ان کرپٹ مگر مچھوں کے تابوت پر تحریک انصاف کی جیت آخری کیل ثابت ہوگی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات