امریکی محکمہ خارجہ کی رپورٹ میں بھارت میں بڑے پیمانے پرکرپشن، عدم شفافیت اور بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں جاری رہنے کا انکشاف
پیر 3 اپریل 2017 13:38
(جاری ہے)
اس حوالے سے فارن کنٹری بیوشن ریگولیشن ایکٹ نامی بھارتی قانون بین الاقوامی قوانین، اصولوں اور معیار سے مطابقت نہیں رکھتا۔
پولیس نے اس قانون کا سہارا لے کر سیتل واڑ اور ان کے خاوند جاوید آنند کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے۔پولیس کے مطابق اس تنظیم نے غیر ملکی امداد سے گجرات فسادات میں مارے جانے والوں کی یادگار تعمیر کی ہے۔ امریکی رپورٹ میں بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں سرکاری محکموں میں بھرتیوں اور فنی تعلیم کے اداروں میں طلبہ کے داخلوں میں بڑے پیمانے پر بے قاعدگیوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔ اس سکینڈل کو منظر عام پر لانے کی پاداش میں ایک صحافی سمیت 48 افراد قتل کئے جا چکے ہیں۔ امریکی رپورٹ میں بھارت میں سرکاری حکام کی طرف سے اختیارات کے غیرقانونی استعمال اور ان کو حاصل استثناء کا بھی ذکر ہے۔ بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کرنے والوں میں سرکاری حکام اور پولیس اہلکار سرفہرست ہیں اور ان کا نشانہ زیادہ تر خواتین، بچے اور نچلی ذاتوں کے ارکان بنتے ہیں۔ غیرقانوی حراست، لوگوں کو لاپتہ کر دینا اور جیلوں میں قیدیوں سے غیرانسانی سلوک بھی بھارت میں عام ہیں۔ ایسے مقدمات کے فیصلوں میں عدالتیں عموماً غیرمعمولی تاخیر کرتی ہیں۔ بھارت کی 6 ریاستوں میں مذہب کی تبدیلی پر پابندی ہے اور ایسا کرنے والوں کو گرفتار کر لیا جاتا ہے۔رپورٹ کے مطابق بھارت میں انسانی سمگلنگ، بچوں اور عورتوں سے جبری مشقت اور جنسی زیادتی بھی عام ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری
-
سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر برطانیہ آنے والوں کا نیا ریکارڈ قائم
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
-
اسرائیل نے وجہ بتائے بغیررفح پرحملہ کیلئے تعینات ریزرو فوجیوں کوہٹا دیا
-
سعودی عرب میں خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں یمنی گرفتار
-
مجھے تو بہت مزا آیا، طلبہ کی گرفتاریوں پرٹرمپ کا ردِعمل
-
سعودی عرب میں شدید بارش سے معروف مسجد کی چھت گرنے کی ویڈیو وائرل
-
سعودی عرب میں اسرائیل کے خلاف بولنے پر شہریوں کی گرفتاریاں
-
ترکیہ نے اسرائیل سے تجارتی تعلقات منقطع کر دئیے
-
ایران کا افغانستان کے ساتھ بارڈرسیل کرنے کا فیصلہ
-
امریکی نرس کو 760 برس قید کی سزا سنا دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.