محکمہ زراعت کا کپاس کے کاشتکاروں کے لئے مفت سروس شروع کرنے کا فیصلہ

پیر 3 اپریل 2017 14:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اپریل2017ء)محکمہ زراعت نے کپاس کے کاشتکاروں کے لئے مفت سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ،جس میں دوست کیڑوں کی فراہمی ،پیسٹ سکائوتنگ کی سہولت ،پی بی روپس،دشمن کیڑوں کو پکڑنے کے لئے جنسی پھندے، کاشتکاروں کے لئے تربیت اور مشاورت شامل ہے۔ ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ کپاس کی کاشت پر دفعہ 144-کے تحت 15اپریل سے پہلے بوائی پر لگائی گئی پابندی فوراً ہٹا دی گئی ہے لہٰذا کاشتکار کپاس کی کاشت فوراً شروع کر دیں۔

کاشتکار کپاس کی کاشت کے لئے تصدیق شدہ زہر آلود بیج استعمال کریں۔ کاشتکاروں کو کپاس کی کاشت کے لئے منظور شدہ بیج مفت مہیا کئے جا رہے ہیں ۔ جڑی بوٹیوں کے تدارک کے لئے کاشتکار کپاس کی بجائی کے وقت جڑی بوٹی مار ادویات استعمال کریں ۔

(جاری ہے)

کاشتکار زیادہ سے زیادہ رقبہ پر کپاس کی کاشت یقینی بنائیں۔ کاشتکار کپاس کی زیادہ پیداوار حاصل کرکے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کریں ۔

کاشتکاروں کو کپاس کی فصل سے گلابی سنڈی کے خاتمہ کے لئے پی بی روپس مہیا کئے جا رہے ہیں۔ کاشتکاروں کو کپاس کی بہتر پیداوار کے لئے سپرے مشینیں بھی مہیا کی جا رہی ہیں ۔کاشتکاروں کو گزشتہ سال کی طرح کپاس کی پیداوار کی بہتر قیمت دلوانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ آلائشوں سے پاک کپاس کی پیداوار حاصل کرنے کے لئے کاشتکاروں کو مفت ٹریننگ دی جائے گی ۔