کراچی، یوم پاکستان ایس ایس بی کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کا ٹائٹل نشتر کلب نے جیت لیا
پیر 3 اپریل 2017 16:36
(جاری ہے)
کر اچی کی ممتاز ومعروف ٹیم نشتر کلب نے نوجوان اور ابھر تے ہوئے کھلاڑیوں پر مشتمل الفا کلب کو دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد 41-47 پوائینٹس سے شکست دیکر یوم پاکستان SSB کپ باسکٹ بال ٹورنامنٹ جیت لیا آرام باغ پر سینکڑوں شائقین کی موجودگی میں دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہر ہ کیا اس میچ کے مہمان خصوصی SOA کے نائب صدر انجینئر محفوظ الحق تھے جنہوں نے کھلاڑیوں میں نقد انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کیں اس موقع پر KBBA کے صدر غلام محمدخان چیئر مین امجدعلی خان طارق حسین ، یعقوب قادری ، عظمت اللہ خان ، آغامحمود رضا ، ضائمہ طارق ، محمدیعقوب اور دیگر موجود تھے مہمان خصوصی کی آمد پر جونیئر بریگیڈکے نوجوانوں نے سلامی دی اور مارچ پاسٹ کیا اس موقع پر غلام محمدخان نے سیکریٹر ی اسپورٹس سلیم رضا کو شاندار الفاظوںمیں انکی کھیلوں میں خدمات پر خراج تحسین ادا کیا غلام محمدخان نے وزیر کھیل سردار محمدبخش مہر کو کھیلوں کا اید ھی کا خطاب دینے کا اعلان کیا اس موقع پر محفوظ الحق نیKBBA کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا اور اعلان کیا کہ جولائی میں ان کے صاحبزادے مشکور الحق کے نام سے وہ باسکٹ بال ٹورنامنٹ کر ائینگے فائنل میں ریفریز کے فرائض پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن کے ریفریز بورڈ نے انجا م دئے اس موقع پر PBBF کی جانب سے یعقوب قادری نے ریفری غلام محمد، ممتاز احمداور پولیس کے آصف محمود کو ریفریز کے فرائض سو نپے جبکہ نزاکت خان ، محمدجاوید اور غلامرسول نے ٹیکنکل آفیشلز کے فرائض اججام دئے فائنل میںنشتر کلب کی جانب سے علی چن زیب نے 21 طلحہ امجد نے 14 اور اسد علی نے 5 جبکہ الفاز کلب کی جانب سے شاہ میر ظہیر نے 14 سید بختیا ر نے 10 اور ارسلان خان نے 7 پوائنٹس اسکور کئے آخر میں تقسیم انعامات میں نشترکلب کو پانچ ہزار اور ٹرافی الفاز کلب کو تین ہزار اور ٹرافی امپائر ایسوسی ایشن کو 10 ہزار جونیئر بریگیڈ کو نقد انعام اور اسناد ملیر ٹارجن کلب کو بہترین نظم و ضبط ٹرافی اور ون یونٹ کلب کو فیر پلے ٹرافی دی گی جبکہ KBBA کے چیئر مین امجدعلی خان نے نشترکلب کے کو چ ہاورن خان اور خاتون آرگنائزر ضائمہ طارق کو نقد انعامات دیئے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.