Live Updates

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے عمران خان کی پالیسی کے مطابق افواج پاکستان کو متنازع بنانے کی کوشش کی، جنرل کیانی پر دھاندلی کا جھوٹا الزام لگانا غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے،وہ قوم سے معافی مانگیں،عمران خان سیاست کو خیرباد کہہ کر اپنے بچوں کے پاس لندن چلے جائیں،کارکردگی کی سیاست ان کے بس کی بات نہیں

وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب

منگل 4 اپریل 2017 10:53

تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے عمران خان کی پالیسی کے مطابق افواج ..
اسلام آباد ۔ 03 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اپریل2017ء) وزیرمملکت برائے اطلاعات ونشریات و قومی ورثہ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق نے عمران خان کی پالیسی کے مطابق افواج پاکستان کو متنازع بنانے کی کوشش کی ہے، جنرل کیانی پر دھاندلی کا جھوٹا الزام لگانا غیر ذمہ دارانہ اور افسوسناک ہے۔

پیر کو اپنے ایک بیان میں وزیر مملکت نے کہا کہ افواج پاکستان اپنے ملک اور عوام کی سلامتی کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کر رہی ہیں جبکہ عمران خان اور انکی پارٹی افواج پاکستان پر الزامات لگا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور انکی جماعت کے نمائندوں کا جنرل کیانی پر دھاندلی کا الزام لگانا انتہائی افسوسناک ہے، پاکستان کی پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر اعتماد اور فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کے نمائندوں کو چاہیے کہ وہ قوم سے معافی مانگیں، اداروں کی تضحیک اور الزامات لگانا عمران خان کی عادت بن چکی ہے، تحریک انصاف کے سربراہ کو دوسروں کی عزت کرنا نہیں آتی اس لئے ان کے مقدر میں بھی عزت نہیں ہے۔ عمران خان کو چاہیے کہ وہ سیاست کو خیرباد کہہ کر اپنے بچوں کے پاس لندن چلے جائیں کیونکہ کارکردگی کی سیاست ان کے بس کی بات نہیں ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات