امیر جماعت اسلامی فاٹا سردار خان سے شمالی وزیرستان کی قوم ڈانڈے درپہ خیل کے وفد کی ملاقات
ہفتہ 8 اپریل 2017 17:33
(جاری ہے)
وفد نے بتایا کہ ڈانڈے درپہ خیل کا علاقہ آپریشن کے بعد کلیئر قرار دیا گیا ہے لیکن انہیں ابھی تک اپنے علاقے میں واپس جانے نہیں دیا جارہا جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ ان کے گھروں کو مسمار کرکے سامان کی لوٹ مار میںمصروف ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پولیٹیکل انتظامیہ کے اہلکار گھر مسمار کرنے کے بعد گارڈر اور ٹی آر تک لوٹ کر اپنے ساتھ لے جارہے ہیں۔ جماعت اسلامی ہمارے ساتھ تعاون کرے اور پولیٹیکل انتظامیہ کو گھروں کی مسماری روکنے کے لئے کردار اداکرے۔ امیر جماعت اسلامی فاٹا سردار خان نے وفد کو یقین دلایا کہ جماعت اسلامی نے پہلے بھی قبائلی عوام کی مدد کی ہے اور اب بھی ہر ممکن مدد سے پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے گھروں کی مسماری کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ ڈانڈے درپہ خیل کے گھروں کی مسماری کا سلسلہ فوری طور پرروک دے ۔انہوںنے کہا کہ ریاست کا کام لوگوں کو چھت سے محروم کرنا نہیں بلکہ انہیں چھت فراہم کرنا ہے۔ جو ریاست شہریوں کو چھت فراہم نہ کرسکے وہ ناکام ریاست کہلاتی ہے۔ قبائلی عوام پہلے ہی انگریز کے ظالمانہ نظام ایف سی آر کی وجہ سے دربدر ہیں، اب پولیٹیکل انتظامیہ گھروں کی مسماری کی صورت میں قبائلی عوام پر مزید ظلم ڈھا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی درپہ خیل قوم اور قبائلی عوام کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ درپہ خیل قوم کی فریاد ایوان اقتدار تک پہنچائیں گے اور انہیں انصاف فراہم کیا جائے گا۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے اس ظلم کے خلاف جماعت اسلامی کے ممبران کے ذریعے تحریک لائیں گے۔حکومت انتظامیہ کو پابند کرے کہ وہ گھروں کی مسماری روک کر ٹی ڈی پیز کی باعزت واپسی یقینی بنائے ۔انہوںنے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ جماعت اسلامی ہر فورم پر قبائلی عوام کا مقدمہ لڑے گی ۔ جماعت اسلامی اپنے حقوق کے لئے درپہ خیل قوم کے دھرنے کی حمایت کا اعلان کرتی ہے اوراس میں بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی چاند پر پاکستانی سیٹلائٹ آئی کیوب قمر بھیجے جانے پر قوم کو مبارکباد
-
سٹی ٹریفک پولیس نے ای چالان ادا نہ کرنے والی متعدد گاڑیاں پکڑلیں، ای چالان نادہندہ گاڑیوں کے مالکان پولیس سروسز حاصل نہیں کرسکیں گے، ترجمان
-
وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت محکمہ خوراک کا اعلٰی سطحی جائزہ اجلاس، گندم خریداری پالیسی اینڈ پلان 2024 کا جائزہ لیا گیا
-
نجی بینک میں 5کروڑ روپے سے زائد جعلی کرنسی جمع کروانے والے 3ملازمین گرفتار
-
وزیر نجکاری عبد العلیم خان سے آذر بائیجان کے سفیر کی ملاقات ،ملکی و علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
بس مجھے قتل کرنا رہ گیا ہے ،میں موت سے نہیں ڈرتا، عمران خان
-
تربت و گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے ،کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
-
انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، بیرسٹر مرتضی وہاب
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی وزیراعظم ہاوس آمد ، وزیراعظم نے استقبال کیا اورحکومت میں شامل ہونے ایک بارپھردعوت
-
حریت فکر کا علم بلند کرنے والے ہر صحافی کو سلام: مریم نواز شریف
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی خضدار بم دھماکے کی مذمت
-
پاسپورٹ دفاترمیں ایجنٹوں کیخلاف کریک ڈائون جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.