پانی کی قلت،آئندہ سیزن کپاس کی پیداوار میں شدید کمی کا خدشہ

کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں پاکستان کا شمار چوتھے نمبر پر ہوتا ہے لیکن حکومتی عدم توجہ کے باعث یہ اعزاز برقرار رکھنا بھی اب مشکل نظر آرہا ہے، زرعی ماہرین

پیر 10 اپریل 2017 16:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اپریل2017ء) کپاس کی پیداوار کے لحاظ سے دنیا میں پاکستان کا شمار چوتھے نمبر پر ہوتا ہے لیکن حکومت کی عدم توجہ کے باعث یہ اعزاز برقرار رکھنا بھی اب مشکل نظر آرہا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحاق کا کہنا ہے کہ سندھ میں نہری پانی کی شدید کمی سے کپاس کے کاشتکار مایوس ہوگئے تو دوسری جانب پنجاب میں صوبائی حکومت کی جانب سے کپاس کی بوائی تاخیر سے شروع کرنے کی پابندی کے سبب کاشتکاروں نے زمین خالی رکھنے کے بجائے مکئی کی فصل کاشت کردی ہے۔

پنجاب میں گزشتہ سال کپاس کا زیر کاشت رقبہ 45 لاکھ ایکڑ تھا رواں سال سرکار کی جانب سے 60 لاکھ ایکڑ رقبے پر کاشت کا ہدف رکھنا مضحکہ خیز نظر آرہا ہے ہے۔زرعی ماہرین کا کہنا کہ کپاس کی کاشت کو فروغ دینے کے لیے اصلاحات کے ساتھ کپاس کے مخصوص علاقوں میں گنے کی فصل لگانے پر بھی پابندی عائد کی جائے۔

متعلقہ عنوان :