سعودی عرب میں ڈاکوئوں نے پاکستانی شہری کو لوٹ لیا ‘ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب

منگل 11 اپریل 2017 20:11

سعودی عرب میں ڈاکوئوں نے پاکستانی شہری کو لوٹ لیا ‘ ملزمان فرار ہونے ..
دمام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 اپریل2017ء) سعودی عرب میں دمام سے ریاض جانے والی ہائی وے پر پاکستانی شہری رمضان کو لوٹ لیا گیا ‘ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ‘ دمام پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں ملازمت کیلئے جانے والے پاکستانی شہری رمضان کو 3 سعودی لڑکوں نے گن پوائنٹ پر لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

واقعہ گزشتہ روز دمام سے ریاض جانے والی ہائی وے پر پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق رمضان نامی شخص نے دمام ہائی وے پر ریاض جانے کے لئے گاڑی میں لفٹ مانگی تاہم کار سوار 3ملزمان نے رمضان کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیا اور بعد ازاں بٹوے سے 3 ہزار ریاض نقد و دیگر سامان لے کر سڑک نکارے پھینک دیا۔ واقعہ کے بعد پاکستانی شہری نے فوری طور پر دمام کے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ کی جس پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے تاہم تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ 

متعلقہ عنوان :