طالبعلم مشال خان کی قتل کی خلاف مختلف سول سوسائٹیز اور سیاسی پارٹیوں کااحتجاجی مظاہرہ

جمعہ 14 اپریل 2017 21:23

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اپریل2017ء) عبدالوالی خان یونیورسٹی مردان میں مبینہ طورپرتوہین رسالت کے الزام میں قتل کئے جانے والے طالبعلم مشال خان کی قتل کی خلاف مختلف سول سوسائٹیز اور سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے گزشتہ روز پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا.۔اس موقع پر مظاہرین نے مقتول مشال خان کے حق اور صوبائی حکو مت کی شدید نعرے بازی کی۔

مظاہرے کی قیادت سول سوسائٹی کے رہنماؤں ڈاکٹرسید عالم محسود، عصمت شاہجہان،طارق افغان،شفیق گیگیانی،تیمورکمال،گلالئی اسمعیٰل،ثناء عجاز،ڈاکٹرثمینہ آفریدی، نوشین اورکزئی،نیازمین ملنگ اور دیگر کررہے تھے۔مظاہرین کا کہناتھاکہ مردان یونیورسٹی میں پیش آنے والے واقع کے شدید مذمت کرتے ہوئے اور واقع میں افراد کی فوری طورپر گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں پولیس کے اعلیٰ حکام کے موجودگی میں واقع پیش آناافسوس ناک ہے۔

(جاری ہے)

صوابی کے پسماندہ علاقے سے تعلق رکھنے والے مقتول مشال خان کلاس کے ایک ذہین طالبعلم تھے اور وہ توہین رسالت کے کبھی مرتکب نہیں ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ مشال خان کوان کے کچھ کلاس فیلوز کے ایما ء پر قتل کیاگیاہے ۔انہوں نے کہا کہ کل اتوار کوہم تمام سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے افراد ان کے سوئم کے موقع پر ان گاؤں جاکرگھرگھر میں یہ پیغام دئینگے کہ انہوں نے کوئی توہین رسالت نہیں کی ہے اور وہ بے گناہ تھے مظاہرین نے سپریم کورٹ آف پاکستان سے واقع کی ازخود نوٹس لینے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مشال خان کے قتل میں ملوث افراد کو ملٹری کوٹس سے فوری طوری پر سزائیں دی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :