مشعال خان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا،کیس کی تفصیلی رپورٹ کل سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں گے۔ آئی جی خیبر پختونخواہ صلاح الدین محسود
سمیرا فقیرحسین پیر 17 اپریل 2017 13:54
(جاری ہے)
عطد اللہ نے کمیٹی کے سامنے تمام الزمات کو رد کر دیا۔
عبد اللہ کے صفائی پیش کرنے تک ہنگامہ آرائی شروع ہو چکی تھی اسی لیے عبد اللہ کو صفائی کا موقع نہیں ملا۔اور ا نکوائری کے دوران ہی مشعال خان کو قتل کر دیا گیا۔مشتعل طلبا کے خلاف لاٹھی چارج کر کے 59طلبہ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ان میں ایسے طلبا بھی شامل تھے جن کے کپڑے خون آلود تھے۔ طلبا کی گرفتاری کے بعد یونیورسٹی کو خالی کروایا گیا۔ یونیورسٹی میں طلبا اور گاڑیوں کی تلاشی لی گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر موجود ہے۔پولیس نے ایف آئی آر میں بیس افراد کو نامزد کیا۔ بیس میں سے سولہ کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔مزید تفتیش کے دوران دیگر گیارہ ملزمان کی بھی شناخت کی گئی۔ واقعہ کے بعد ایف آئی اے سے مدد طلب کر لی گئی۔ سوشل میڈیا ویب سائٹس پر بہت سی ویڈیوز پر ماہرین کی رائے درکار ہے۔سوشل میڈیا پر جو کچھ چل رہا ہے زیادہ تر جھوٹ پر مبنی ہے۔آج عبد اللہ نے عدالت میں پیش ہو کر164کا بیان ریکارڈ کروایا۔ ملزموں کو ملزم سمجھوں گا اور سیاسی وابستگی میں نہیں جاﺅں گا۔وقوعہ سے قبل سوشل میڈیا پر کوئی مواد نہیں تھا بعد میں کافی آ گیا۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی میں نظم و ضبط پر لڑکوں کے مسائل کا سامنا رہتا ہے۔ گذشتہ دنوں میں دہشتگردی کے واقعات پر نفری کی درخواست دی گئی تھی۔ طے کیا گیا کہ یونیورسٹی انتظامیہ اپنے سکیورٹی گارڈز بھرتی کرے گی۔آئی جی کے پی کے نے مزید کہا کہ مقتول کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ملا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے کافی حد تک اس کیس کی تفتیش میں کامیابی حاصل کر لی ہے ،۔ تنازع کی بروقت اطلاع دی جاتی تو شاید نوبت یہاں تک نہ پہنچتی۔ آئی جی کے پی کے نے بتایا کہ مقدمے کی سائنسی بنیادوں پر تفتیش کی جا رہی ہے۔ کیس کی تفصیلی رپورٹ آئندہ کل سپریم کورٹ میں جمع کروا دیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وائنسٹین کی سزاؤں کا خاتمہ زیادتی کا شکار خواتین کے لیے پریشان کن
-
ہماری جماعت کسی سے معافی نہیں مانگے گی
-
ہر اس مسئلے پر جوڈیشل کمیشن بننا چاہئے جہاں طاقت کے بل پر آئین قانون کی پامالی ہوئی
-
وولکر ترک کا روس سے صحافیوں پر جبروستم ختم کرنے کا مطالبہ
-
ہیٹ ویو سے پریشان شہریوں کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری
-
9 مئی کے ملزمان کو ایک سال بعد بھی کٹہرے میں کھڑا نہیں کیا گیاتو کس نے منع کیا؟
-
گوتیرش کا اسرائیل اور حماس سے جنگ بندی پر اتفاق کرنے کی اپیل
-
بعض طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں‘بلوچستان کے مستقبل کا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے تمام سیاسی قوتوں سے بات چیت کریں گے.صدر آصف زرداری
-
لاہور میٹرو بس پر ڈیزل کے نرخوں میں اضافے کا بوجھ بڑھنے لگا
-
9 مئی کرنے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا ہوگی،ترجمان پاک فوج
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
نواز شریف چاہتے تھے کہ ن لیگ اپوزیشن میں آ کر بیٹھے ، حکومت پی ٹی آئی کو دیدی جائے،مولانا فضل الرحمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.