نادرا کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امتیاز تاجور کے خلاف درج ایف آئی آر کے خلاف درخواست کی سماعت ملتوی

پیر 17 اپریل 2017 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اپریل2017ء) نادرا کے سابق ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل امتیاز تاجور کے خلاف درج ایف آئی آر کے خلاف درخواست کی سماعت 20اپریل تک ملتوی کر دی گئی امتیاز تاجور کے وکیل شاہ خاور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ میں مصروفیت کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہو سکے عدالت عالیہ کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک اسلام آباد ہائیکورٹ نے درج ایف آئی آر معطلی کا حکم برقراررکھا (وحید ڈوگر )

متعلقہ عنوان :