شکرقندی کی کاشت رواں ماہ شروع کر نے کی ہدایت

بدھ 19 اپریل 2017 17:33

شکرقندی کی کاشت رواں ماہ شروع کر نے کی ہدایت
راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2017ء)محکمہ زراعت پنجاب نے کاشتکاروں کو شکرقندی کی کاشت رواں ماہ سے شروع کر نے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ فصل کی کاشت کیلئے منظور شدہ قسم ’’وائیٹ سٹار‘‘ کا انتخاب کیا جائے۔زرعی ترجمان نے کہا ہے کہ ایک ایکڑ رقبہ کاشت کرنے کیلئے 180 سے 200 کلوگرام شکرقندی کی بیلیں درکار ہوتی ہیں جن کو کاٹ کر قلمیں تیار کی جاتی ہیں۔

کاشت کیلئے ریتلی میرا زمین جس میں پانی کا نکاس اچھا ہو زیادہ موزوں رہتی ہے۔

(جاری ہے)

زمین تیار کرتے وقت خیال رکھیں کہ زمین 20-18 سینٹی میٹر سے زیادہ گہری تیار نہ ہو ورنہ شکر قندی زیادہ گہرائی میں بنے گی اور اس کا نکالنا مشکل ہو جائے گا۔ اچھی پیداوار کے حصول کیلئے جڑی بوٹیوں اور خودرو پودوں کی تلفی کے لئے ایک، دو بارمناسب وتر میں گوڈی کریں۔ جب بیلیں بڑھنا شروع ہوں تو گہری گوڈی کر کے پودوں کے ساتھ مٹی چڑھا دیں اور جب بیلیں اچھی طرح بڑھ جائیں تو ان کو 2 بار الٹ پلٹ دیں تاکہ وہ زمین کے ساتھ لگ کر جگہ جگہ سے جڑیں نہ بنا لیں۔ کاشت کے ڈیڑھ ماہ بعد آدھی بوری یوریا اور ایک بوری امونیم سلفیٹ فی ایکڑ ڈال کر آبپاشی کریں۔