جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار کا وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قراردینے کے لیے نوٹ- وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے-اختلافی نوٹ‘بینچ کے تمام ججوں نے وزیراعظم نوازشریف اور ان کے بچوں کے موقف کو مستردکردیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 20 اپریل 2017 14:56

جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزار کا وزیراعظم نوازشریف کو نااہل قراردینے ..
ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20اپریل۔2017ء) سپریم کورٹ کے بینچ کے سربراہ جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزارنے وزیراعظم کو نااہل قراردینے کے لیے نوٹ لکھا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے جبکہ باقی تین ججزنے خیال ظاہرکیا ہے کہ نے تحقیقات کے لیے جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی بنائی جائے تاہم تمام ججزنے وزیراعظم کے دفاعی دلائل کو مسترد کردیا ہے-فیصلے میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم اور ان کے خاندان کے افراد عدالت میں جھوٹ بولنے کے مرتکب ہوئے ہیں ‘عدالت نے 7دن کے اندرجے آئی ٹی بنانے کا حکم دیا ہے-مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی میں ایف آئی اے‘نیب‘سیکورٹی اینڈایکسچینج کمیشن‘آئی ایس آئی ‘ایم آئی‘سٹیٹ بنک آف پاکستان اور دیگر اداروں کے افسران شامل ہونگے- کمیٹی کے ٹی او آرزسپریم کورٹ کے فیصلے میں موجود ہیں‘کمیٹی فیصلے میں دیئے گئے ٹی او آرزکے مطابق تحقیقات کرئے گی-سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے میں کہاگیا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف منی ٹریل پر عدالت کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے ہیں لہذا جوائنٹ انویسٹی گیشن کمیٹی تحقیقات کرئے اور منی ٹریل کے بارے میں جے آئی ٹی تحقیقات کرئے گی-سپریم کورٹ کا بنچ جے آئی ٹی کی تحقیقات کی مانٹرنگ کرئے گا-آئینی ماہرین کا کہنا ہے تکنیکی بنیادوں پر سپریم کورٹ کا فیصلہ وزیراعظم نوازشریف کے حق میں نہیں ہے اور یہ حکومت کی بدترین اخلاقی شکست ہے-

متعلقہ عنوان :